ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئےمتحدہ عرب امارات کی "اچھائی کا پل"مہم جاری

ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئےمتحدہ عرب امارات کی "اچھائی کا پل"مہم جاری

ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئےمتحدہ عرب امارات کی "اچھائی کا پل"مہم جاری

ابوظبی، 9 فروری، 2023(وام) ۔۔ ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئےمتحدہ عرب امارات کی جانب سے ہفتے کے روز شروع ہونے والی " نیکی کا پل" مہم انسانی بحرانوں سے متاثرہ افراد کی امداد کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہلال احمر امارات کے زیر اہتمام ملک میں انسانی ہمدردی اور خیراتی اداروں کے ساتھ مل کر اس مہم کا مقصد شام اور ترکی میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کو بچانا ہے اور یہ دوست ممالک کی مدد کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کا حصہ ہے۔ پچھلے سالوں میں متحدہ عرب امارات نے امدادی مہموں میں حصہ لیا ہے جس میں اداروں اور افراد سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو فلاحی کاموں کے تصور کو فروغ دینے اور اسے معاشرے میں مستحکم کرنے میں حصہ لینے اور مدد کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ یمن کی مدد 2015 میں متحدہ عرب امارات کی قیادت نے یمن کے لیے ایک امدادی مہم شروع کرنے کا حکم دیا جو کہ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی مہم تھی۔ "آپ کی مدد میں، یمن" کے نعرے کے تحت شروع کی جانے والی اس مہم میں تقریباً 10 ملین لوگوں کی مدد کی گئی ۔ صومالیہ کی مدد 2017 میں متحدہ عرب امارات نے صومالیہ میں قحط سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے کے مقصد کے ساتھ ایک بڑی ملک گیر مہم کا آغاز کیا۔ روہنگیا کی مدد 2019 میں متحدہ عرب امارات نے "متحدہ عرب امارات روہنگیا بچوں اور خواتین کے لیے" مہم کا آغاز کیا تاکہ ان کی مشکلات کو کم کرکے ان کے مصائب کو ختم کیا جا سکے۔ اس مہم نے روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے ضروری زندگی کے تمام پہلوؤں کے حوالے سے ایک مشکل وقت میں اہم کردار ادا کیا ۔ اس مہم نے بحران کے اثرات اور ہنگامی انسانی امداد سے پائیدار پروگراموں میں منتقلی کے لیے اماراتی کوششوں کی حمایت کی۔ اس نے 720,000 بچے، 240,000 خواتین اور 48,000 بزرگوں سمیت 1.2 ملین سے زیادہ مہاجرین کی تعلیم، خوراک، صحت کی خدمات، پانی، صفائی ستھرائی اور پناہ گاہ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کی۔ موسم سرما کی مہم 2022 میں "آئیے اپنے موسم سرما کو گرم کریں" مہم کا مقصد متحدہ عرب امارات میں "دنیا کی بہترین موسم سرما" مہم کے ایک حصے کے طور پر مشرق وسطی اور افریقہ میں پناہ گزینوں اور دیگر کمزور طبقوں کی مدد کرنا تھا۔ اس مہم نے اپنے 10 ملین ڈالر کے ہدف سے بڑھ کر 11 ملین ڈالر سے زیادہ کے عطیات جمع کیے جس سے عرب خطے اور افریقہ کے 110,000 سے زیادہ خاندانوں کو فائدہ پہنچا اور انہیں سردیوں کے سخت حالات پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ انکی بنیادی ضروریات کو پورا کیا۔ بیروت بندرگاہ اگست 2020 میں متحدہ عرب امارات ان پہلے ممالک میں شامل تھا جس نے لبنانی عوام کی بیروت پورٹ دھماکے سے پیدا ہونے والے بحران پر قابو پانے کے لیے پہل کی جس کے نتیجے میں کافی انسانی اور مادی نقصان ہوا۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ https://wam.ae/en/details/1395303126948