یو اے ای فتویٰ کونسل کاترکیہ اورشام میں زلزلہ متاثرین کے لیے فوری امداد کی فراہمی کا مطالبہ

ابوظہبی، 10 فروری، 2023 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل نے ترکیہ اور شام میں آنے والے شدید زلزلے سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے فوری امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فتویٰ کونسل کی یہ اپیل متحدہ عرب امارات کی شامی اور ترک عوام کی مدد کے لیے کی جانے والی کوششوں کا حصہ اور"بھلائی کے پل " مہم سے ہم آہنگ ہے، جسے امارات ہلال احمر نے وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون اور وزارت برائےکمیونٹی ڈویلپمنٹ کے ساتھ مل کر شروع کیا ہے۔

جمعہ کے روز ایک بیان میں،کونسل نے کہا کہ وہ عظیم اقدار، ہمارے اسلامی اصولوں اور انسانی ہمدردی کے کاموں کی حمایت میں اماراتی کوششوں کی بنیاد پر عوام سے مطالبہ کرتی ہے کہ کہ وہ زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے امداد کی فراہمی میں تیزی لائیں تاکہ زلزلہ زدگان کے مصائب اور اس تباہی کے اثرات کو کم کیا جاسکے۔

کونسل نے امدادی عطیات کو ملکی سرپرستی اور نگرانی میں سرکاری اداروں کے ذریعے منتقل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ یہ صحیح مستحقین تک پہنچ سکے۔

کونسل نے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان اور نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کے "گیلنٹ نائٹ/2" کے اعلان کے مہربان اور عمدہ موقف کی بھی تعریف کی۔ ۔

کونسل نے امدادی کارروائیوں میں مسلح افواج، وزارت داخلہ اور دیگر معاون جماعتوں کی کوششوں کو بھی سراہا۔
ترجمہ۔تنویرملک
https://wam.ae/en/details/1395303127163