بدھ 22 مارچ 2023 - 3:07:19 صبح

"روڈٹوCOP28"اقدامات کامقصد پائیداری کوطرززندگی بناناہے: عیسیٰ السبوسی


دبئی، 15 مارچ، 2023(وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی قومی قیادت کی طرف سے 2023 کو پائیداری کاسال قرار دینے کی ہدایت چیلنجوں سے نمٹنے اور پائیدار طریقوں کو فروغ دینے کے لیے ملک کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔

ایکسپو سٹی دبئی میں "روڈ ٹو COP28" ایونٹ کے موقع پر امارات نیوز ایجنسی (وام )کو اپنے بیان میں پائیداری کے سال کے ٹیم لیڈر عیسیٰ السبوسی نے کہا کہ پائیداری کے سال میں کئی اقدامات اور تقریبات شامل ہیں جو دسمبر 2023 تک جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان تقریبات کا مقصدافراد اور معاشروں کو ماحول کی حفاظت کرنے والا طرز زندگی اپنانے کی ترغیب دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پائیداری کا تعلق موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ ساتھ انفرادی طرز عمل سے ہے جو اجتماعی روزمرہ کی عادات اور اس وجہ سے ماحول کو متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پائیداری کا سال ان اقدامات پر توجہ مرکوز کرتا ہے جن کا مقصد حیاتیاتی تنوع کو برقرار رکھنا، ماحولیاتی نظام کو سپورٹ کرنا اور کاربن کے اخراج کو کم کرنا ہے۔

پائیداری کا سال ایک مربوط نیٹ ورک کے ذریعے ملک میں رہنے والے پائیداری کے ماہرین کو بھی جمع کرتا ہے تاکہ پائیداری سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور مثبت طرز عمل کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس نیٹ ورک کے اندر ماہرین متعلقہ تحقیق کی حمایت کریں گے اور عوامی اور نجی شعبوں میں متعلقہ پالیسیوں اور اقدامات کے بارے میں سال کی پائیداری کی ٹیم کو بریف کریں گے اور ساتھ ہی اس علاقے میں بہترین طریقوں کے بارے میں اپ ڈیٹس بھی پیش کریں گے ۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

https://wam.ae/en/details/1395303139310

Maryam