Wed 15-03-2023 17:47 PM
قاہرہ، 15 مارچ، 2023(وام) ۔۔ مصر کے وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس 2022 (COP27) کے صدر سامح شکری نے متحدہ عرب امارات کو "روڈ ٹو COP28" ایونٹ شروع کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ایونٹ کا آغاز ایکسپو سٹی دبئی میں ہوا۔
امارات نیوز ایجنسی (وام) کو ایک بیان میں سامح شکری نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ تقریب وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر اعلیٰ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کی سرپرستی میں شروع کی گئی تھی اور یہ عالمی سطح پر آب و ہوا کی کارروائی کی تحریک مزید حوصلہ افزائی کرے گی۔
انہوں نے موسمیاتی کارروائی کے میدان میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اس نازک مسئلے کو حل کرنے میں ان کے کردار کو بڑھانے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے کردار پراپنے خاص اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مصری COP27کی صدارت کے دوران نوجوانوں کو شامل کرنے کی کوششیں پہلے COP یوتھ سفیرکی تقرری، پہلے وقف شدہ چلڈرن اینڈ یوتھ پویلین کا قیام اور نوجوانوں سے متعلق کئی دیگر سرگرمیوں کو منظم کر کے کی گئیں۔
مصری وزیر خارجہ نے اس عالمی ذمہ داری کو سنبھالنے خاص طور پر موسمیاتی بحران کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کی کوششوں کے لیے مصر کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اپنے اور متحدہ عرب امارات COP28 کے نامزد صدر ڈاکٹر سلطان الجابر اور ان کی ٹیم کے درمیان قریبی ہم آہنگی اور مکالمے کا بھی خیرمقدم کیا تاکہ COP28 کے بہترین ممکنہ نتائج کو یقینی بنایا جا سکے ۔
ترجمہ: ریاض خان ۔
https://wam.ae/en/details/1395303139236