Wed 15-03-2023 13:50 PM
جنیوا، 15 مارچ، 2023 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کا انسانی حقوق کا قومی ادارہ (این ایچ آر آئی) جنیوا میں 14 سے 16مارچ تک ہونے والے گلوبل الائنس آف نیشنل ہیومن رائٹس انسٹی ٹیوشنز (جی اے این ایچ آر آئی) کے سالانہ اجلاس میں "مبصر" کے طور پر شرکت کر رہا ہے۔ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے کیونکہ یہ اس عالمی ایونٹ میں این ایچ آر آئی کی پہلی بار شرکت ہے۔ یہ اجلاس "پیرس کے اصولوں" کی منظوری کی 30 ویں اور انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ہورہا ہے یہ اصول انسانی حقوق کے قومی اداروں کے امور کے لیے فریم ورک اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔
این ایچ آر آئی ان اجلاسوں میں بطور مبصر شرکت کر رہا ہے، منگل کو "ایشیا پیسفک فورم" کی میزبانی میں ہونے والی میٹنگز میں بھی اس نے شرکت کی۔
این ایچ آر آئی ایک آزاد ادارہ ہے جو انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کے نقطہ نظر، بنیادی حقوق و آزادیوں، احترام کے فروغ کے ذریعے انسانی حقوق اور عوامی آزادیوں کے شعبے میں بین الاقوامی ترجیحات اور ذمہ داریوں کے مطابق ۔ قانون کی حکمرانی، انصاف کی فراہمی اور سب کے درمیان برابری اور عدم تفریق کے اعلیٰ ترین معیارات کو حاصل کرنے کے لیے عملی اقدامات کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
ایشیا پیسیفک فورم کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے، این ایچ آر آئی کے چیئرپرسن مقصود کروز نے ان اجلاسوں میں شرکت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ دیگر قومی انسانی حقوق کے اداروں کے ساتھ انسانی حقوق کے بہترین طریقوں میں تعاون اور مہارت کے تبادلے کا خواہاں ہے۔
مقصود کروز کی قیادت میں شرکت کرنے والے وفد میں ڈپٹی چیئرپرسن فاطمہ الکعبی ، شہری و سیاسی حقوق کمیٹی کے سربراہ محمد الحمادی، اقتصادی، سماجی، ثقافتی اور ماحولیاتی حقوق کمیٹی کی سربراہ أميرة الصريدی، بین الاقوامی تعلقات اور غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی کی سربراہ مریم الاحمدی، فروغ انسانی حقوق کی ثقافت کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر احمد المنصوری، قانونی اور قانون سازی امور کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر زاید الشامسی کے علاوہ این ایچ آر آئی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سعید الغفلی اور چیئرپرسن آفس میں ایگزیکٹو امور سیکشن کے سربراہ فجر الحیدان شامل تھے
۔ترجمہ۔تنویرملک
https://www.wam.ae/en/details/1395303139150