جمعہ 24 مارچ 2023 - 1:32:18 شام

محمدبن راشدسےایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کےسیکرٹری کی ملاقات

ویڈیو تصویر

دبئی، 16 مارچ، 2023(وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر،وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم سے ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سکرریٹری علی شمخانی نے دبئی میں ملاقات کی۔

دبئی کے زابیل محل میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور شراکت داری کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور خطے میں امن اور تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کے نئے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دبئی کے نائب حکمران، نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ شیخ مکتوم بن محمد بن راشد آل مکتوم، متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر ڈاکٹر انور قرقاش اور دبئی کے اسٹیٹ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل طلال حمید بلہول الفلاسی بھی ملاقات میں شریک تھے ۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

https://wam.ae/en/details/1395303139753

Maryam