جمعہ 24 مارچ 2023 - 2:05:50 شام

ڈی آئی ایچ اے ڈی دبئی 2023 میں 12ہزار سے زائد ریکارڈ شرکا کی شرکت

  • 12,000 زائر في ختام معرض ومؤتمر ديهاد 2023 لدعم الأعمال الإنسانية
  • 12,000 زائر في ختام معرض ومؤتمر ديهاد 2023 لدعم الأعمال الإنسانية
  • 12,000 زائر في ختام معرض ومؤتمر ديهاد 2023 لدعم الأعمال الإنسانية
  • 12,000 زائر في ختام معرض ومؤتمر ديهاد 2023 لدعم الأعمال الإنسانية

دبئی، 16 مارچ، 2023 (وام) ۔۔ دبئی انٹرنیشنل ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ کانفرنس و نمائش (ڈی آئی ایچ اے ڈی 2023) کا"توانائی اور امداد، دستیاب وسائل پر سرمایہ کاری" کے عنوان سے ہونے والا19 واں ایڈیشن گزشتہ روز ختم ہوگیا۔

دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں امدادی مسائل کے حوالے سے ہونے والی اس اہم تقریب میں 828 سے زیادہ سرکردہ مقامی اور بین الاقوامی این جی اوز، خیراتی اداروں، امدادی تنظیموں اور بہت سے شرکا نے تین دن تک اہم انسانی مسائل کے حل پر بات چیت کی۔

 

شرکا کی ریکارڈ تعداد

ڈی آئی ایچ اے ڈی 2023 میں 110 سے زائد ممالک کے 12ہزار ریکارڈ شرکا نے شرکت کی اور دنیا بھر کے اعلیٰ ترین انسانی ہمدردی کے پیشہ ور 50 ماہرین نے چھ اہم سیشنز کے دوران اہم موضوعات پر گفتگو کی، اس کے علاوہ 16 ورکشاپس میں تربیت فراہمی کے ساتھ اہم نظریات اور توانائی اور امدادی شعبے میں مسائل کے حل کا جائزہ لیا۔

 

میٹنگز اینڈ پینل سیشنز

آخری سیشنز میں بڑھتی ہوئی آبادی اور کرہ ارض کی دیکھ بھال کے لیے وسائل کے استعمال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ نئی ٹیکنالوجیز کا کردار، انسانی ہمدردی کے تناظر میں لاجسٹکس اور سپلائی چین کی صورتحال، اور ضرورت مندوں کو خوراک اور طبی امداد پہنچانے کے لیے جدید سلیوشنز تیار کرنے کے طریقوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

پیپلز انرجی ٹرانزیشن" کے عنوان سے منعقدہ سیشن میں، بین الاقوامی قابل تجدید توانائی ایجنسی (ارینا) میں متحدہ عرب امارات کے مستقل نمائندے، نوال الحوسنی نے انساننی سرگرمیوں میں کمی کے خطرات کی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات میں، ہم عمل کی جانب گامزن ہیں اور انرجی ٹرانزیشن کی طرف تیزی لا رہے ہیں۔ ہم تبدیلی کو قبول کر رہے ہیں کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ یہ دنیا کو ایک زیادہ پائیدار اور محفوظ جگہ بنائے گی۔

یو اے ای کی عالمی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے مزید کہا، ہم نے چار براعظموں کے 70 سے زیادہ ممالک میں صاف توانائی کے منصوبوں میں 50 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔

ایک اور سیشن میں صاف توانائی کی اہمیت اور زمین کے تحفظ پر بحث کرتے ہوئے لوزان میں ٹیری ڈیس ہومز کی ڈائریکٹر جنرل باربرا ہنٹرمین نے کہا کہ نئی نسل اپنے سیارے کی درستگی اور حفاظت کے لیے ہماری بھرپور کوششوں کی مستحق ہے۔ لہذا، ڈی آئی ایچ اے ڈی کا موضوع پہلے سے کہیں زیادہ متعلقہ اور فوری اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہمیں اپنے پروگرامز میں اپنے کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے کے درمیان توازن رکھنا چاہیے تاکہ قابل تجدید اور ہائبرڈ توانائی کا استعمال شامل ہو سکے۔

 

ڈی آئی ایچ اے ڈی گلاس ہاؤس

ڈی آئی ایچ اے ڈی 2023 کے دوران ڈی آئی ایچ اے ڈی گلاس ہاؤس میں منفرد اقدام کا مشاہدہ کیاگیا، جو تخلیقی ماحول میں کام کی جگہ فراہم کرتا ہے، انسانی ہمدردی کے شعبے میں نوجوان ہنرمندوں کو بااختیار بناتا ہےاور ترقی پذیر ممالک میں حفظان صحت ، تعلیم، اور پیشہ ورانہ بااختیار بنانے کے لیے کام کرتا ہے۔ اس اقدام کو دبئی فیوچر کونسل برائے انسانی امداد، محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشیٹوز اور ڈی آئی ایچ اے ڈی کا مشترکہ تعاون حاصل ہے۔

متحدہ عرب امارات، اٹلی، بنگلہ دیش، ملاوی اور جنوبی سوڈان کے شرکاء نے میٹاورس ٹیکنالوجی کے ذریعے انسان دوستی اور خیراتی نمائشوں کی تیاری، ابھرتے ہوئے منصوبوں اور خیراتی اداروں کی مدد کے لیے غیر منافع بخش بینک وینچر، جدید تکنیکی انسانی ہمدردی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کے لیےایک خصوصی پلیٹ فارم کے قیام جیسے انسانی ہمدردی کے شعبوں پر مشاورت اور بات چیت کی۔

 

انوویشن ورکشاپس

ڈی آئی ایچ اے ڈی 2023 میں پیش کردہ ایک اقدام کے تحت کئی اختراعی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جہاں شرکاء اور نمائش کنندگان اپنی مہمات پیش کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی امداد اور امداد کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجیز اور طریقوں کو پیش کیا۔

تیسرے دن ہونے والی ورکشاپس میں ای ایس آر آئی شامل تھے: قدرتی آفات کے انتظام میں جیو اسپیشل ٹیکنالوجیز؛ پائیدار صحت اور اورل ہیلتھ کے لیے محفوظ پانی کے طریقے، جس کا انعقاد امریکہ میں اکیڈمی آف ڈینٹسٹری نے کیا تھا۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز (آئی سی آر سی) کی جانب سے پناہ گزینوں کے فائدے کے لیے پرامن دنیا کے لیے تعلیم کے عنوان سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

خاص طور پر، پناہ گزینوں کے خیمے میں انوویشن ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جیسا کہ جنگ اور تنازعات کی جگہوں پر پناہ گزین کیمپوں میں استعمال کرتے ہیں ، جہاں انہیں طبی مراکز، پناہ گزینوں کے لیے رہائش اور اسکولوں کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

ڈی آئی ایچ اے ڈی کانفرنس اور نمائش کا یادگاری 20 واں ایڈیشن 23سے25 ​​اپریل 2024 کو منعقد ہوگا۔

ڈی آئی ایچ اے ڈی 2023 کا اہتمام محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشیٹوز، دبئی فیوچر کونسل برائے انسانی امداد، محمد بن راشد المکتوم ہیومینٹیرین اینڈ چیریٹی اسٹیبلشمنٹ،امارات ہلال احمر اقوام متحدہ، اور بین الاقوامی امدادی شہر کے تعاون سے انڈیکس کانفرنس اینڈ ایگزیبیشنز آرگنائزیشن نے کیاتھا۔

ڈی آئی ایچ اے ڈی 2023 کو اسلامک افیئرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹیویٹیز ڈیپارٹمنٹ، مسلم ورلڈ لیگ، المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ، ایم اے ایس ایچ اے وی، آئی ای سی ٹیلی کام، اور لائف فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ یو ایس اے نے بھی سپورٹ کیا۔

ترجمہ۔تنویرملک

https://wam.ae/en/details/1395303139550

Maryam/ Farrukh Tanveer Malik