
عبداللہ بن زاید کی مسقط میں عمان کے وزیرخارجہ سے ملاقات
مسقط، 14 فروری، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے عمان کے وزیر خارجہ سید بدر حماد البوصیدی سے مسقط میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں وزراء خارجہ نے متحدہ عرب امارات اور عمان کے مابین مضبوط تاریخی تعلقات اور مجموعی تعاون کو مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزراء خارجہ نے باہمی تشویش کے متعدد علاقائی اور عالمی امور کے علاوہ مشترکہ خلیج تعاون کونسل...