پیر 28 ستمبر 2020 - 9:19:43 شام

امارات مردوں کی ٹیبل ٹینس ٹیم نے عالمی رینکنگ میں 15 درجے بہتری حاصل کرلی


ابوظبی،17 اکتوبر، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی مردوں کی ٹیبل ٹینس ٹیم نے انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن، آئی ٹی ٹی ایف کی عالمی درجہ بندی میں 15 درجے بہتری حاصل کرلی ہے۔ آئی ٹی ٹی ایف کے مطابق متحدہ عرب امارات نے رواں اکتوبر میں سینئر مین عالمی ٹیم کی درجہ بندی میں 86 ویں پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ اس سے دو سال قبل اسی عرصے کے دوران 101 ویں مقام تھا۔ اس بہتری کی وجہ بین الاقوامی ٹورنامنٹ اور مقابلوں خاص طور پر حال ہی میں اردن میں ہونے والی مغربی ایشیاء ٹیبل ٹینس چیمپین شپ میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم کی شرکت ہے۔ ایونٹ میں حصہ لینے والی متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے انڈر 21 کیٹیگری میں طلائی تمغہ اور نوجوانوں کے زمرے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ متحدہ عرب امارات کی مردوں کی ٹیم نے ستمبر 2019 میں انڈونیشیا میں منعقدہ آئی ٹی ٹی ایف۔اے ٹی ٹی یو ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں بھی حصہ لیا تھا۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن اس وقت اپنی نوجوان ٹیموں کو فعال کرنے پر توجہ دے رہی ہے تاکہ مستقبل کیلئے مضبوط ٹیم تیار کرکے خلیج اور مغربی ایشیائی خطوں کی ٹیموں کا مقابلہ کیا جاسکے۔ یو ای ای ٹی ٹی اے کے سیکریٹری جنرل حسن الزرونی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں فی الحال آئندہ کلب ٹورنامنٹس میں حصہ لینے کی تیاری کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم کی نمائندگی گذشتہ سال لیگ کی فاتح الوصل کلب اور دوسرے نمبر پر آنے والی النصر کریں گی۔ الزرونی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے نوجوان اور جونیئر ٹیمیں آئی ٹی ٹی ایف جونیئر سرکٹ پریمیم عمان جونیئر اور کیڈٹ اوپن میں حصہ لیں گی جو 24 سے 27 اکتوبر تک مسقط میں ہوگی۔ متحدہ عرب امارات کی خواتین کی ٹیم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اب ہم مختلف عمر کے زمرے میں خواتین کی ٹیمیں تشکیل دے رہے ہیں اور ہم نے نمایاں بین الاقوامی تجربہ کے حامل کوچ کی خدمات حاصل کی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اگلے تین سال میں جونیئر گرلز ٹیم بھی ہوگی۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302795515

WAM/Urdu