متحدہ عرب امارات نےٹی20ورلڈکپ کوالیفائرمیں ہانگ کانگ کو شکست دیدی


ابوظبی،21 اکتوبر، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر کے تیسرے دن گروپ بی کے ایک میچ میں ہانگ کانگ کو آسانی سے ہرا دیا۔ ہانگ کانگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنائے۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم 29 گیندوں پر 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرکے 8 وکٹ سے فتح حاصل کرلی۔ متحدہ عرب امارات دو میچ جیت کر اس وقت گروپ بی میں سرفہرست ہے۔ گروپ بی کے دوسرے میچ میں آئرلینڈ نے عمان کو 35 رنزسے شکست دیدی۔ آئرلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ عمان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بناسکی۔ گروپ بی کے تیسرے میچ میں کینیڈا کا مقابلہ نائیجیریا سے ہوا۔ کینیڈا نے نائیجیریا کو 50 رنز سے شکست دیدی۔ کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 159 رنز بنائے۔ نائیجیریا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بناسکی۔ دبئی میں گروپ اے کے میچوں میں کینیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔ برموڈین مخالف ٹیم صرف 93 رنز بنا سکی۔ ایک اورسخت مقابلے میں اسکاٹ لینڈ نے پاپوا نیو گنی کو چار رنز سے شکست دے دی۔ اسکاٹ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ پاپوا نیو گنی کی ٹیم نے سخت مقابلہ کیا اور نو وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بناسکی۔ پاپوا نیو گنی پہلے دو میچ جیت کر گروپ اے ٹیبل میں سب سے اوپر ہے۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

http://www.wam.ae/en/details/1395302796414

WAM/Urdu