پیر 28 ستمبر 2020 - 11:53:28 شام

زاید میراتھن 27دسمبر کو سویز مصر میں ہوگی


ابوظبی،30 اکتوبر، 2019 (وام) ۔۔ زاید چیریٹی میراتھن کا چھٹا ایڈیشن 27 دسمبر 2019 کو مصر کے شہر سویز میں ہوگا۔ یہ اعلان زاید چیریٹی میراتھن کی اعلی ٰ انتظامی کمیٹی نے ابو ظبی میں آرمڈ فورسز آفیسرز کلب میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ اعلی ٰ انتظامی کمیٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل الکعبی نے بتایا کہ میراتھن کا چھٹا ایڈیشن مصر میں وزارت کھیل و امور نوجواناں ، زاید چیریٹی میراتھن کی اعلیٰ انتظامی کمیٹی اور مصر میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے مابین تعاون کے فریم ورک کے تحت ہوگا۔ اس سے قبل یہ پروگرام تین مواقع پر قاہرہ ، لقصور اور اسماعیلیہ میں ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈرشیخ محمد بن زاید آل نھیان کی ہدایت پر ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال میراتھن سے حاصل ہونے والی رقم قاہرہ یونیورسٹی کے کینسر اسپتال کو عطیہ کی جائے گی۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302798748

WAM/Urdu