پہلے عالمی ماربن کروڈ فیوچر کنٹریکٹس کیلئے ابوظہبی گلوبل مارکیٹ میں نئی ایکسچینج کا قیام


لندن ، 11 نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ عالمی ایکسچینج ، کلیئرنگ ہاؤس ، ڈیٹا فراہمی اور لسٹنگ شعبے کے مایہ ناز آپریٹر ، بین البراعظمی ایکسچینج انکارپوریٹڈ ( این وائی ایس سی : آئی سی ای ) نے آج نئی ایکسچینج ، آئی سی ای فیوچرز ابوظہبی ، آئی ایف اے ڈی کا قیام عمل میں لانے کا اعلان کردیا ۔ یہ ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی ادنوک کے ماربن خام تیل پر مبنی دنیا کے پہلے مستقبل کنٹریکٹ کی میزبانی کرے گی – ابوظہبی کی سپریم پٹرولیم کونسل نے 4 نومبر کو اعلان کیا تھا کہ وہ ادنوک کے ماربن خام تیل کی قیمت کےنئے طریقہ کار پر عمل درآمد کرے گی ۔ اس کے نتیجے میں ماربن کی قیمت سرکاری متعین کردہ نزخ سے مارکیٹ کی بنیاد پر معتین نزخ میں بدلیں گی ۔ کونسل نے ادنوک کو ماربن خام تیل کی فروخت پر حدود ختم کرنے کا اختیار بھی دیا تھا ۔ ادنوک کے تعاون سے اب ایس پی سی کے ریفرنس والے ماربن کے مستقبل کے کنٹریکٹس کی آئی سی ای فیوچر ابوظہبی میں فروخت ہوگی – ابوظہبی گلوبل مارکیٹ میں واقع ایک عالمی مالیاتی مرکز اور آئی ایف اے ڈی کو مالیاتی خدمات کی ریگولیٹری اتھارٹی نے مصدقہ سرمایہ کاری ایکسچینج کا درجہ دیا ہے ۔ آئی ایف اے ڈی کی طرف سے جاری کنٹریکٹس کو ریگولیٹری منظوری درکار ہوگی ، اسے آئی سی ای کلیئر یورپ سے کلیئر ہونا ہوگا ، اس کے ساتھ آئی سی ای برینٹ ، آئی سی ای ڈبلیو ٹی آئی ، آئی سی ای پلیٹس دبئی اور آئی سی ای لو سلفر گیسوآئل سے بھی کلیئر ہونا ہوگا ۔ نتیجے میں صارفین کو ایسوسی ایٹڈ مارجن آف سیٹس کا مفاد حاصل ہوگا اور معنی خیز مالیاتی ساکھ بھی فراہم ہوگی – آئی ایف اے ڈی اور کلیئر یورپ ریگولیٹری منظوری لینے کے عمل میں مصروف ہیں اور توقع ہے کہ اسکا آغاز 2020 کے پہلے چھ ماہ میں ہوجائے گا – بین البراعظمی ایکسچینج کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جیفری سی سپریچر کا کہنا ہے کہ آئی سی ای کا قیام توانائی کی تجارت کیلئے ایک شفاف ، کھلے اور الیکٹرانک مارکیٹ کے مقاصد کی خاطر عمل میں آیا تھا ۔ آئیندہ سال آئی سی ای فیوچر ابوظہبی کے اجراء سے ماربن کا مستقبل دنیا میں تیل کے اہم حصے کے طور پر متعین کرے گا – وزیر مملکت اور ادنوک گروپ کے سی ای او ڈاکٹر سلطان الجابر کا کہنا ہے کہ سپریم پٹرولیم کونسل کا یہ فیصلہ اور ابوظہبی میں نئی ایکسچینج کا قیام ماربن کی قیمت اور تجارت کے عمل میں ایک تاریخی تبدیلی لائے گا ۔ اس سے مارکیٹ میں مزید شفافیت آئے گی ، اس ایکسچینج کے قیام سے عالمی مالیاتی سرگرمیوں میں ابوظہبی کا کردار مزید موثر ہوگا ، یہ سب پیشرفت ادنوک کو تیزی سے ترقی کرتی ہوئی توانائی کی کمپنی بنادے گی – وزیر مملکت اور ابوظہبی گلوبل مارکیٹ کے ایگزیکٹو چیئرمین احمد علی الصایغ کا بھی کہنا ہےکہ یہ پیشرفت توانائی کی صںعت میں نئی جہت لانے اور عرب امارات کے ساتھے خطے میں موثر مالی مارکیٹ کا باعث بنے گی – آئی سی ای ماربن فیوچرز کا عملی کنٹریکٹ ، ڈلیوری کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں فجیرۃ سے فری آن بورڈ بنیادوں پر جاری ہوگا ۔ ماربن خام تیل ، ادنوک کی پیدا کردہ لائٹ سویٹ کروڈ آئل ہے ۔ ادنوک روزانہ تقریبا 30 لاکھ بیرل تیل پیدا کرتی ہے جس میں تقریبا 17 لاکھ بیرل ماربن ہوتا ہے –

ترجمہ ۔ تنویر ملک –

http://www.wam.ae/en/details/1395302801693

WAM/Urdu