این پی سی سی نے بھاری سنگل ماڈیول اسٹیل جیکٹ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا


ابوظبی، 11 نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ نیشنل پٹرولیم کنسٹرکشن کمپنی، این پی سی سی نے سب سے بھاری سنگل ماڈیول ٹاپ سائیڈ کے اسٹیل جیکٹ کا گینز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ یہ ریکارڈ ام لولو گیس ٹرییٹمنٹ پلیٹ فارم نے مکمل طور پر متحدہ عرب امارات میں این پی سی سی کی طرف سے اپنے 1.3 ملین مربع میٹر مینوفیکچرنگ یارڈ میں تیار کردہ 31,515 میٹرک ٹن وزنی سٹیل جیکٹ کو لگا کر توڑا ہے۔ این پی سی سی نے اس ریکارڈ توڑ اعزاز کی خوشی ابو ظبی انٹرنیشنل پٹرولیم نمائش اور کانفرنس، ADIPEC کے دوران اپنے پویلین میں نقاب کشائی کرکے منائی ۔ اس پلیٹ فارم کا افتتاح جون میں ابوظبی ایگزیکٹو کونسل کے ڈپٹی چیئرمین شیخ بن زاید آل نھیان نے کیا تھا۔ لندن کے بگ بین جتنے اس پلیٹ فارم کا سائز 77.7 x 83.5 میٹر ہےاور یہ NPCC کی طرف سے انجینئرنگ، حصول اور تعمیرات کے حصے کے طور پر مکمل طور پر تیار کردہ پانچ پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔ ادنوک نے ان پلیٹ فارمز کی تعمیر کا ٹھیکہ NPCC کو دیا تھا اور اس میں ٹیکنپ ایف ایم سی کے ساتھ کنسورشیم ہے۔ این پی سی سی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد راشد الحمیلی نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کی مقامی طور پر تیاری ہماری مضبوط مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کا ثبوت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ انتہائی باصلاحیت ٹیم کے ساتھ اس منصوبے پر کام کرنے والے ہنر مند اماراتی پیشہ ور افراد نے اس کامیابی کے ذریعے ہمارے شعبے نے توانائی کے شعبے کے لئے ایک اہم سنگ میل دے دیا ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ مقامی مینوفیکچرنگ کی صنعت پیچیدہ منصوبے انجام دینے اور اس کی فراہمی کے قابل ہے۔ این پی سی سی کے سی ای او احمد الظہری نے کہا کہ یہ منصوبہ واقعتا ایک چیلنج تھا جو بغیر کسی رکاوٹ کے ٹیم ورک اور تعاون کے ذریعے مکمل کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے پیشہ ور افراد نے یہ ریکارڈ توڑ کر ہماری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم تکنیکی ترقی میں ہنر مند اماراتیوں کی مقامی سطح پر تیاری اور انکی شراکت کو مستحکم بنانے کے لئے اپنی قیادت کے وژن کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس شعبے نے ادنوک کو اپنی پیداواری گنجائش بڑھانے کے اپنے تزویراتی اہداف کے حصول میں مدد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302801898

WAM/Urdu