منصوربن زایدنے ADIPEC دوہزار انیس کا افتتاح کیا

  • برعاية رئيس الدولة.. منصور بن زايد يفتتح
  • برعاية رئيس الدولة.. منصور بن زايد يفتتح
  • برعاية رئيس الدولة.. منصور بن زايد يفتتح
  • برعاية رئيس الدولة.. منصور بن زايد يفتتح
  • برعاية رئيس الدولة.. منصور بن زايد يفتتح
  • برعاية رئيس الدولة.. منصور بن زايد يفتتح
ویڈیو تصویر

ابو ظہبی ، 11 نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ صدر عزت ماب شیخ خلیفہ بن زید آل نھیان کی زیرسرپرستی ،نائب وزیر اعظم اور صدارتی امور کے وزیر عزت مآب شیخ منصور بن زاید آل نھیان نے آج 35 ویں ابوظہبی انٹرنیشنل پیٹرولیم نمائش اور کانفرنس ADIPEC دوہزار انیس کا افتتاح کیا ۔ یہ نمائش 11 سے 14 نومبر تک ابوظہبی قومی نمائش مرکز میں جاری رہے گی جس میں دوہزار دو سو سے زیادہ نمائش کنندگان شریک ہیں۔ نمائش کنندگان میں 35 قومی آئل کمپنیاں اور 16 بین الاقوامی آئل کمپنیاں شامل ہیں۔کانفرنس کے ایک سو ساٹھ سے زیادہ سیشنز میں دس ہزار چار سو سے زیادہ مندوبین اور ایک ہزار مقررین شرکت کررہے ہیں۔ اس کے تکنیکی کانفرنس پروگرام میں ایک سو تئیس سیشنز شامل ہیں۔ منتظمین نے تکنیکی کانفرنس کے لئے تین ہزار چھ سو باون گزارشات تیار کی ہیں۔ شیخ منصور نے کہا کہ متحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ خلیفہ کی سربراہی میں ، تیل اور گیس کے شعبے میں ہونے والی پیشرفت اور رجحانات کے ساتھ ساتھ اس اہم شعبے کی ترقی کے لئے تبادلہ خیال کے حوالے سے عالمی مرکز کی حیثیت اختیار کرگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ADIPEC میں مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ تیل اور گیس کی صنعت کے خوشحال مستقبل کی تشکیل میں مدد کرسکتی ہے۔ افتتاح کے بعد ، شیخ منصور نے ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی ادنوک کے اسٹینڈ سمیت شریک ممالک اور کمپنیوں کے پویلینز کا دورہ کیا ، جہاں وزیر مملکت اور ادنوک گروپ کے سی ای او ڈاکٹر سلطان بن احمد سلطان الجابر نے ان کااستقبال کیا۔ اس موقع پر شیخ منصور کو "آئل اینڈ گیس 4.0" تصور کو عملی جامہ پہنانے ، مستقبل میں ہونے والی پیشرفتوں اور متحدہ عرب امارات کے مالی منافع میں اضافے کے حوالے سے ادنوک کی حکمت عملی اور ادنوک کے نئے کاروباری ماڈلز کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ توانائی اور صنعت کے وزیر سہیل بن محمد فرج فارس المزروعی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات توانائی کے استحکام ، ذرائع کو متنوع بنانے اور توانائی کے نئے ماڈل کی تشکیل کے لئے چیلنجز پر قابو پانے کے حوالے سے توانائی کے عالمی شعبے کا اہم فریق ہے۔ اس حوالے سے کہ تیل کی تلاش اور ہائیڈرو کاربن کے ذخائر کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی پوزیشن مستحکم ہورہی ہے ، انہوں نے عالمی تیل کی منڈی کے لئے پرامید ی کا اظہار کیا۔اس موقع پر متعدد سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://www.wam.ae/en/details/1395302801915

WAM/Urdu