محمد بن راشد نے پہلے سائنسدانوں کو مستقل سنہری سکونت عطا کردی


دبئی ، 12 نومبر ، 2019 (وام) ۔ نائب صدر ، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایات کے مطابق شناخت اور شہریت سے متعلق وفاقی اتھارٹی نے ملک میں مہارت کے فروغ اقدام کے تحت متعدد سائنسدانوں اور ماہرین کو مستقل سنہری سکونت عطا کردی – یہ مستقل سکونت ، ابوظہبی میں ایک پرقار تقریب کے دوران عطا کی گئی ، اس موقع پر نائب صدر ، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کے ہمراہ سائنسدان اور ان کے اہلخانہ بھی موجود تھے ۔ تقریب میں دبئی کے ولی عہد عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم ، وزیر داخلہ عزت مآب لیفٹنٹ جنرل شیخ سیف بن زاید النھیان اور وزیر صدارتی امور عزت مآب شیخ منصور بن زاید النھیان سمیت اعلی حکام بھی موجود تھے – شیخ محمد نے سائنسدانوں کی آمد کو سراھتے ہوئے انسانیت کی بھلائی اور ترقی کیلئے انکی خدمات کو بھی سراہا ۔ ایسی سکونت حاصل کرنے والے پہلے بیچ میں 2500 سائنسدان ، محققین ، تخلیق کار ، سرمایہ کار شامل ہیں اور شیخ محمد نے ان سب کا خیرمقدم کیا – متحدہ عرب امارات نے رواں سال مئی میں ایسی گولڈن کارڈ سکیم کے اجراء کا اعلان کیا تھا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302802169

WAM/Urdu