ایکسن موبل 2006 سے اپر زکوم میں 6.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکا ہے


ابوظبی، 12 نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ ایکسن موبل نے 2006 میں آف شورفیلڈ میں شامل ہونے کے بعد سے اپر زکوم آئل فیلڈ میں تقریبا 6.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ایکسن (الخلیج) انکارپوریشن کے صدر اور متحدہ عرب امارات کے لیڈ کنٹری منیجر کرسچن جی لینوبل نے امارات نیوز ایجنسی، وام کو بتایا کہ اپر زکوم دنیا کا دوسرا سب سے بڑا آف شور شعبہ ہے اور ہم اس کی پیداوار کو 2024 تک یومیہ 10 لاکھ بیرل تک بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا ہدف ہے جس میں معیاری سرمایہ کاری کے ذریعے قابو پانے کے لئے اہم تکنیکی چیلنجز بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایکسن موبل کی موجودہ توجہ بالائی زقوم پر مرکوز ہے اوروہ مستقبل قریب میں ہر سال کئی ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ لینوبل نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ اگلی دہائی میں بھی خام تیل کی عالمی مانگ برقرار رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تمام جغرافیائی سیاسی چیلنجوں کے باوجود تیل کی مانگ جاری رہے گی اورہمیں اب بھی یقین ہے کہ کم سے کم 2030 تک اس کی طلب میں سالانہ ایک فیصد اضافہ ہوتا رہے گا۔ روایتی توانائی کی طلب میں قابل تجدید ذرائع کے اضافے کے اثرات پر ایکسن کے کنڑی ہیڈ نے کہا کہ واضح طور پر توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع کی شراکت سے یقینی اضافہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ مختلف حالات کے باوجود بلاشبہ قابل تجدید ذرائع کی ترقی جاری رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ قدرتی گیس کوئلے کی جگہ لے لے گی اور گاڑیاں بجلی سے چلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تیل اور گیس بھی کچھ عرصہ کے لئے موجود رہیں گے۔ آبادی میں اضافے اور بہتر طرز زندگی کے لئے ان کی بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے پیٹرو کیمیکلز کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے ابوظبی نیشنل آئل کمپنی، ادنوک کے ساتھ اپنی کمپنی کے تعاون کو انتہائی کامیاب قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ادنوک کے ساتھ تعاون گذشتہ برسوں میں اور اب بھی انتہائی کامیاب رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ابو ظبی بین الاقوامی پٹرولیم نمائش اور کانفرنس کے مختلف سیشنوں کے دوران انھون نے اپنے تجربے پر روشنی ڈالی۔ ہم نے ڈرلنگ کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ کس طرح ہم ڈرلنگ ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ترجمہ : ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302802228

WAM/Urdu