مصر کے صدر کی سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات آمد


ابوظہبی ، 13 نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ مصر کے صدر عبدالفتح السیسی آج سے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ شروع کررہے ہیں – مصر کے صدر اس دورے میں ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید ال نھیان سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ، دوطرفہ سٹریٹجک تعاون اور انہیں مختلف شعبوں میں فروغ دینے پر تبادلہ خیال کریں گے – ان دونوں قائدین کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی اور عالمی اہمیت کے موضوعات پر بھی بات چیت ہوگی ۔ مصر کے صدر کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک میں تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ مشترکہ عرب ایکشن کو فروغ دینے کے مختلف امور پر مشاورت دینے کے تناظر میں بھی اہم ہے -

ترجمہ ۔ تنویر ملک –

http://wam.ae/en/details/1395302802416

WAM/Urdu