ادنوک ٹوٹل کی شراکت داری سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی تلاش کے لئے ڈرونز استعمال کرے گا


ابو ظہبی ، 13 نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی ، ادنوک، فرانس کی کمپنی ٹوٹل کے اشتراک سے تھری ڈی سیسمک ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے ڈرون اور بغیر پائلٹ کی گاڑیاں استعمال کرے گا جس کا مقصد امارت ابوظہبی میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر تلاش کرنا ہے۔ ادنوک کی جانب سے بدھ کو جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ پہلا موقع ہوگا جب اس خطے میں ، تیل اور گیس کے نئے وسائل کی تلاش کے لئے سیسمک سینسر تعینات کرتے ہوئے اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ ٹوٹل کے ملٹی فزکس ایکسپلوریشن ٹیکنالوجیز انٹیگریٹڈ سسٹم ، میٹیس کے استعمال کے ساتھ پائلٹ پروجیکٹ کا اعلان کرتے ہوئے ادنوک نے کہا کہ ڈرون کے ذریعے ہزاروں سینسر فضا میں تعینات کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے ادنوک کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر ، ڈاکٹر ایلن نیلسن نے کہا کہ "میٹیس خود کار ٹیکنالوجی ہے جو صحرا جیسے سخت ماحول میں سیسمک سروے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، جو افرادی قوت اور آلات کے لئے سخت محنت کا کام ہے۔ "

ادنوک میں نائب صدر ریسرچ اینڈ ٹکنالوجی ڈویلپمنٹ ، خدیجہ ال دغر نے کہا کہ"اس تعاون کا حتمی مقصد یہ ہے کہ مشترکہ طور پر ایک محفوظ ، تیز تر ، زیادہ موثر نظام کو مشترکہ طور پر تیار کیا جاسکے کہ وہ زیریں زمین 3D اور 4D ہائی ریزولوشن سیسمک نقشوں کے حصول کے لئے بروقت کارروائی کرسکے۔"

ٹوٹل ایکسپلوریشنز اینڈ پروڈکشن کے آر اینڈ ڈی کے نائب صدر ڈومینک جنوڈیٹ نے کہاکہ"مجموعی طور پر پٹرولیم سرگرمیوں کے سطحی اثر کو کم سے کم کرنے اور ذیلی سطحی کے امیجزکے معیار کو بہتر بنانے کے لئے سیسمک انوویشن کے حصول پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ادنوک کے ساتھ ایک بار پھر شراکت داری کا یہ موقع ملنا باعث فخر ہے ۔"

متحدہ عرب امارات دنیا کا تیل پیدا کرنے والا چھٹا بڑاملک ہے ، اس کے تیل ذخائرکا تقریبا 96 فیصد امارت ابوظہبی میں ہے۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302802418

WAM/Urdu