ادنوک کا آن شور آئل فیلڈ باب کی اپ گریڈیشن کے لئے ایک ارب اسی کروڑ درہم کی سرمایہ کاری کا اعلان


ابوظہبی، 13 نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی، ادنوک نے اپنی سب سے بڑی آن شور آئل فیلڈ باب کو اپ گریڈ کرنے کے لئے ایک بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ ایک ارب اسی کروڑ درہم(اڑتالیس کروڑ نوے لاکھ ڈالر) مالیت کی سرمایہ کاری طویل مدتی خام تیل کی پیداواری صلاحیت کو برقرار رکھنے کے لئے ادنوک کی پہلی پیدوار الموربان گریڈ کروڈ کو تقویت دے گی۔ یہ سرمایہ کاری انجینئرنگ ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن ، ای پی سی ، معاہدے کے ذریعہ عمل میں لائی جائے گی ۔ ادنوک کی ذیلی کمپنی اور آئل فیلڈ آپریٹر ادنوک آن شور نے درکار سہولیات اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے آرچروڈن کنسٹرکشن اوورسیز ایس اے سے ای پی سی معاہدہ کیا ہے جویومیہ چار لاکھ پچاسی ہزار بیرل کی آئل فلیڈ کی طویل المدتی پیدواری صلاحیت کو برقرار رکھے گا۔ سواتین سالہ مدت کے اس معاہدے کا اعلان ابوظہبی بین الاقوامی پٹرولیم نمائش اور کانفرنس ، اڈیپک میں کیا گیا۔ ادنوک کے اپ اسٹریم ڈائریکٹوریٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، عبد لمنعم سیف الکندی نے کہا کہ "یہ ایوارڈ ایک انتہائی مسابقتی اور ٹینڈر عمل کی کے ذریعے دیا گیا ہے جس میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ ایوارڈ کی 75 فیصد سے زیادہ قدرمتحدہ عرب امارات کی معیشت میں آئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ "باب فیلڈ زیادہ منافع بخش کاروبار کو فروغ دینے کے لئے ہماری حکمت عملی کا لازمی حصہ ہے اور یہ ایوارڈ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہم فیلڈ سے تیل کی طویل مدتی استعداد کو برقرار رکھیں۔ "

ادنوک آن شور کے سی ای او یاسر سعید المزروعی نے کہاکہ"باب فیلڈ پہلے ہی ادنوک کی پیداواری صلاحیت کے مینڈیٹ کو پورا کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس منصوبے سے ہمیں فیلڈ کے اخراجات کو کم سے کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اور طویل المیعاد پیداوار کی پیداوار کو برقرار رکھنے کے لئے نئے ذخائر سے استفادہ کرتے ہوئے موجودہ اثاثوں اور کنووں کی مکمل صلاحیت کو ہم آہستہ اور موثر طریقے سے بروئے کار لاسکیں گے۔ "

منصوبے سے ایک ارب پینتیس کروڑ درہم (چھتیس کروڑ ستر لاکھ ڈالر) سے زیادہ عرب امارات کی معیشت میں شامل ہوں گے اور متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لئے روزگار کے اضافی مواقع پیدا ہوں گے۔

ترجمہ۔تنویر ملک

http://wam.ae/en/details/1395302802437

WAM/Urdu