ادنوک کے آئی سی وی پروگرام میں شلمبرگر ایک ہزار اماراتی باشندوں کو ملازمت دے گی


ابوظہبی ، 13 نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ شلمبرگر نے ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی ادنوک کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کردیئے جس کے تحت ادنوک کے ان کنٹری ویلیو ۔ آئی سی وی ، پروگرام کو معاونت دینا ہے ، اس پروگرام کے تحت سماجی اقتصادی ترقی لاکر ، ذہانت کو بڑھا کر اور اسکا تبادلہ کرکے اماراتی باشندوں کیلئے ملازمت کے مواقع پیدا کرنا ہے – ادنوک کے اس آئی سی وی پروگرام میں شرکت سے شلمبرگر نے تیل و گیس کے خدمات کاروبار میں اماراتی باشندوں کو ملازمت اور تربیت دینے کیلئے سرمایہ کاری کرنی ہے ۔ شلمبرگر ایک ہزار نئی ملازمتوں کا موقع فراہم کرنے کے ساتھ اپنے ملازمین میں اماراتی افرادی قوت کو بڑھانا چاہتی ہے جس کے دوران اس کمپنی کے کاروبار میں وسعت بھی لائی جائے گی ۔ اس معاہدے پر شلمبرگر کے علاقائی صدر غسان مرداد اور ادنوک کے ڈائریکٹر راشد سعود الشمسی نے دستخط کیئے ۔ اس موقع پر وزیر مملکت اور ادنوک گروپ کے سی ای او ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر اور شلمبرگر کے سی ای او اولیور لی پیوچ بھی موجود تھے – الشمسی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اماراتی باشندوں کیلئے زیادہ مواقع پیدا کرنے کی حکمت عملی میں شلمبرگر کا تعاون قابل قدر ہے ، تعاون کے اس عمل سے اماراتی باشندوں کو سیکھنے کا بہتر موقع ملنے کے ساتھ ملازمت کے مواقع بھی ملیں گے جو عرب امارات کی اقتصادی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کریں گے ۔ مرداد نے خطاب میں کہاکہ انکا ادارہ علاقائی کارکردگی اور ساکھ میں وسعت لانے کیلئے پرعزم ہے ، یہ پیشرفت ادنوک اور اس کے تیل و گیس کاروبار کیلئے بھی مفید ہوگی – ادنوک نے آئی سی وی پروگرام جنوری 2018 میں شروع کیا تھا جس کے بعد سے شلمبرگر نے مقامی کردار کو نمایاں رکھنے کیلئے سرمایہ کاری کی ، حالیہ نئی پیشرفت بھی اس کے عزم کے اظہار اور عرب امارات میں مہارت کو فروغ دلانے کا ثبوت ہے –

ترجمہ ۔ تنویر ملک –

http://wam.ae/en/details/1395302802432

WAM/Urdu