ایکسپو 2020 دبئی نے تخلیقی قابلیت کے فروغ کی خاطر " ڈیزائن و کرافٹ پروگرام " جاری کردیا


دبئی ، 13 نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ ایکسپو 2020 دبئی کے آغاز پر ملک بھر میں ڈیزائن اور کرافٹ کیلئے اور دنیا بھر میں اس شعبے میں ترقی کیلئے بھرپور جامع پروگرام لانے کی خاطر متحدہ عرب امارات کے تخلیقی منظرنامہ کو بہت بڑی پیشرفت ملنے جارہی ہے ۔ ڈیزائن اور کرافٹ کا یہ پروگرام دبئی ڈیزائن ویک میں جاری کیا گیا تھا جس کے دوران عرب امارات میں ابھرتے ہنر ، قابلیت اور مقامی برانڈز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی – کئی مراحل پر مبنی اس پروگرام سے ایکسپو 2020 دبئی کیلئے ایسی اشیاء پیش کی جائیں گی جو " امارات میں ڈیزائن کردہ " اور " امارات کیلئے ڈیزائن کردہ " ٹیگس کے ساتھ پیش ہونگیں ۔ یہ تخلیقی کاوشیں اس نمائش میں لاکھوں لوگوں کیلئے رکھی جائیں گی ، اس سے یو اے ای ڈیزائنر فنڈ کیلئے پیشرفت ہوگی جو کہ مقامی ڈیزائن کی حوصلہ افزائی کیلئے ترتیب دیا گیا ہے ۔ اس تناظر میں ایک خصوصی نمائش میں ڈیزائن اور کرافٹ کی تخلیق اور اسکے ماضی والے منظر نامہ کو بھی پیش کیا جائے گا – ان اشیاء میں ہاتھ سے بنی چیزوں کے ساتھ جدید ترین اور اعلی ٹیکنالوجی کی حامل اشیاء بھی پیش ہونگیں جو کہ مقامی مارکیٹ کے ساتھ عالمی مارکیٹ کیلئے بھی کشش کا باعث ہونگیں ۔ پانچ قسم کے کرافٹ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جن میں پام جیسی بنائی والی " صفیفہ " ، دستکاری کا شاہکار " تالی " ، نقش نگاری و کڑھائی والی " پاٹری ، صدو اور زیورات سازی شامل ہیں – آرٹس اینڈ کلچر ایکسپو 2020 دبئی کی سینئر نائب صدر ڈاکٹر حیات شمس الدین کا کہنا ہے کہ ایکسپو 2020 کی پائیدار عظمت کے پیش نظر عرب امارات کا ڈیزائن اور کرافٹ پروگرام بہت اہمیت کا حامل ہے ، یہ امر تخلیقی اقتصادیات کو فروغ دینے کے ساتھ ملکی معیشت کو کثیرالجہتی بنانے میں بھی بہت معاون ہوگا – بیس اکتوبر 2020 سے 10 اپریل 2021 تک دبئی دنیا بھر سے آنے والوں کو تخلیق کاری ، جدت ، ثقافت منانے کا بھرپور موقع فراہم کرے گا ۔ اس میں 192 ممالک سے اڑھائی کروڑ سے زائد سیاحوں کی آمد متوقع ہے جو کہ اس ایونٹ کا عرب دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ بنائے گا –

ترجمہ ۔ تنویر ملک –

http://wam.ae/en/details/1395302802431

WAM/Urdu