دبئی کالج آف ٹورزم ایکسپو 2020کیلئے 350 سے زائد اماراتیوں کو تربیت دیگا


دبئی، 13 نومبر ، 2019 (وہام) ۔۔ دبئی کے محکمہ سیاحت اور تجارت کی مارکیٹنگ کے پیشہ ورانہ تعلیمی ادارے دبئی کالج آف ٹورزم، ڈی سی ٹی نے ایکسپو 2020 دبئی میں متعدد اہم ذے داریوں کے لئے 350 سے زائد اماراتیوں کو تربیت دینے کے لئے ایکسپو جنریشن پروگرام کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس پروگرام پر ڈی سی ٹی کے انڈسٹری نیشنلائزیشن پروگرام، میدیف کے ذریعے عملدرآمد کرایا جائے گا جس کا مقصد دبئی کی بڑھتی ہوئی افرادی قوت کو انتہائی ہنر مند مقامی صلاحیتوں کی فراہمی ہے۔ معاہدے پر 11 نومبر 2019 کو ڈی سی ٹی کے جنرل منیجر عیسیٰ بن حیدر اور ایکسپو 2020 دبئی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر محمد الہاشمی نے دستخط کیے تھے۔ جنوری سے مئی 2020 تک ہونے والے اس پروگرام کے تحت اس میں حصہ لینے والے ہر شخص کو چھ ہفتوں کی تربیت دی جائے گی۔ خصوصی کورس میں تین ہفتوں کی کلاس روم کی تربیت اور انڈسٹری کے ماہرین کی معاونت کے ساتھ ملازمت پر تین ہفتوں کی اضافی تربیت دی جائے گی۔ ڈی سی ٹی کے جنرل منیجر عیسیٰ بن حیدر نے کہا کہ ہم نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے دبئی ٹورزم ویژن 2022-25کے تحت دبئی کو عالمی سیاحوں کیلئے دنیا کا سب سے زیادہ پسندیدہ اور دلکش شہر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ ایکسپو 2020 دبئی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر محمد الہاشمی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ایکسپو 2020 دبئی، ڈی سی ٹی اور سینٹر آف ایکسی لینس فار اپلائیڈ ریسرچ اینڈ ٹریننگ کے درمیان اشتراک عمل ایونٹ مینجمنٹ میں مہارت اور تجربہ رکھنے والی وافر افرادی قوت پیدا کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ افرادی قوت ایکسپو 2020 کے بعد مستقبل میں مزید میگا ایونٹس کی میزبانی کے لئے آئندہ نسلوں کو تیار کرنے اور تربیت دینے میں مدد دے کر متحدہ عرب امارات اور علاقائی معیشت میں طویل عرصے تک کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ انڈسٹری نیشنلائزیشن، ڈی سی ٹی کی ڈائریکٹر مریم المعینی نے کہا کہ ڈی سی ٹی میں خصوصی کورس کے اختتام تک اماراتی شرکا مستند مقامی تجربات مہیا کرنے کے لئے میزبانی کی مطلوبہ معلومات اور خدمات کی مہارت حاصل کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت اماراتی نوجوانوں کو چھ ماہ تک جاری ایکسپو کے دوران بین الاقوامی نمائش اور اس میں شرکت کرنے والوں کے تجربات سے استفادے کا بھی موقع ملے گا۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302802527

WAM/Urdu