مصر کے صدر نےمتحدہ عرب امارات کا دو روزہ دورہ شروع کردیا

  • الرئيس المصري يصل البلاد ومحمد بن زايد في مقدمة مستقبليه

ابوظبی، 13 نومبر ، 2019 (وہام) ۔۔ مصرکے صدر عبد الفتح السیسی متحدہ عرب امارات کےدو روزہ سرکاری دورے پر ابو ظبی پہنچ گئے ہیں۔ ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے ابو ظبی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مصر کے صدر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر متعددشیوخ ، وزراء، مصر میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اور اعلی عہدیداروں بھی موجود تھے۔ ابو ظبی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وی آئی پی لاؤنج میں مختصر ملاقات کے دوران شیخ محمد بن زاید اور صدر السیسی نے دونوں ممالک اور ان کے عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ مصری صدر کے ساتھ ایک اعلی سطح وفد بھی متحدہ عرب امارات کا دورہ کررہا ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302802617

WAM/Urdu