توازون اسٹرٹیجک ڈویلپمنٹ فنڈکا تین بنکوں کیساتھ Venture Debt Program شروع کرنے کا اعلان

  • tawazun strategic development fund launches its new venture debt programme for aed 700 million 2
  • tawazun strategic development fund launches its new venture debt programme for aed 700 million 1

ابوظبی، 13 نومبر ، 2019 (وہام) ۔۔ توازون اسٹرٹیجک ڈویلپمنٹ فنڈ، ٹی ایس ڈی ایف نے فرسٹ ابوظبی بینک، کمرشل بینک آف دبئی، اور نیشنل بینک آف فجیرہ کے ساتھ شراکت میں Venture Debt Program شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پروگرام متحدہ عرب امارات کے دفاعی اور سیکیورٹی کے شعبے میں مقامی ایس ایم ایز کو مالی سہولیات مہیا کرے گا جو ان کے کاموں میں توسیع اور ان کی صلاحیتوں کی نشوونما میں مدد فراہم کرے گا۔ چیف آفیسر اور توازون اسٹریٹجک ڈویلپمنٹ فنڈ کے سربراہ عبداللہ نصیر الجباری نے کہا کہ توازون اقتصادی کونسل کے سرمایہ کاری کے بازو کی حیثیت سے توازون اسٹرٹیجک ڈویلپمنٹ فنڈ مقامی صنعت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان معاہدوں پر دستخط متحدہ عرب امارات کی رہنماؤں کی ہدایت کے مطابق اسٹریٹجک اہمیت کی حامل صنعتوں کو بااختیار بنانے اور معاشی قدر و تنوع کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کی توثیق کرتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ نئے قائم کردہ وینچر ڈیبٹ پروگرام اس شراکت داری کے ذریعے ہمیں مزید مواقع میسر آئیں گے کہ ہم صنعتی صلاحیتوں اور جدید حل کی تعمیر کے لئے نجی شعبے میں ایس ایم ایز کی مدد کریں۔ انھوں نے کہا کہ ہم اس سے متحدہ عرب امارات کے اسٹریٹجک تقاضوں کے حالیہ اور مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں اس شعبے کے ماحولیاتی نظام پر خود انحصاری بڑھانے میں شراکت کریں گے ۔ عبداللہ نصیر الجباری نے کہا کہ ہمارے پاس ابتدائی طور پر اس پروگرام کیلئے 700 ملین درہم مختص کئے گئے ہیں جس سے متحدہ عرب امارات میں قائم کمپنیوں کے لئے Capex فنڈ فراہم کئے جائیں گا۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں تصدیق شدہ منصوبوں کے لئے سپلائی چین فنانس تک بھی ایس ایم ای کی رسائی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ اس سے مقامی مصنوعات کے ساتھ دیگر اہم پیشہ ور افراد کو مزید تقویت ملے گی اور ایک زیادہ جامع مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کی تشکیل میں مدد ملے گی۔ توازون سٹرٹیجک ڈویلپمنٹ فنڈ میں وینچرز اور ایس ایم ایز کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر محمد مصباح المزروئی نے کہا کہ ہم ایس ایم ایز کو جو فنڈز مہیا کریں گے وہ اس منصوبے کی نوعیت پر منحصر ہے اور یہ 10 ملین درہم سے 60 ملین درہم کے درمیان ہے۔ انھوں نے کہا کہ انھیں وینچر ڈیبٹ پروگرام کے ذریعے مالی اعانت اور قرضوں کی سہولت کے لئے ایف اے بی، سی بی ڈی اور این بی ایف کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت پر فخر ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اس سے بینکوں کو یہ بھی موقع ملتا ہے کہ وہ فیزیبل پروجیکٹس میں شامل ہوں اور اس فنڈ کے بڑھتے ہوئے منصوبوں میں اضافے میں حصہ ڈالیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات میں نمو کے لئے انجن کی حیثیت سے کام کرنے والے نجی شعبے کی مدد کے لئے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ وینچر ڈیبٹ پروگرام دفاعی اور سیکیورٹی کی صنعت میں ایس ایم ای کے کام کرنے میں معاونت کے لئے تیار کیا گیا تھا جس میں فوائد کے ساتھ لچکدار ادائیگی کی شرائط اور مسابقتی سود کی شرحیں شامل ہیں۔ اہل کمپنیاں کم از کم 51 فیصد اماراتی ہونی چاہئیں اور ان کا سالانہ کاروبار 10 ملین درہم سے 250 ملین درہم کے درمیان ہونا چاہیے۔ اس پروگرام نے حال ہی میں دو پائلٹ پروجیکٹ مکمل کیے جن میں سے ایک وہ سپلائی چین فنڈنگ ​​کا لین دین ہے جو السحر انٹرنیشنل اور سی بی ڈی کے مابین ہے جس میں السحر کو تقریبا 30 ملین کی مالی اعانت فراہم کی گئی تھی۔ حالیہ لین دین کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے السحرکے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد المطوع نے کہا کہ توازوں کے اسٹرٹیجک ڈویلپمنٹ فنڈ کے مقامی بینکوں کے ساتھ نئے معاہدوں میں بہت زیادہ امکانات موجود ہیں۔ ایف اے بی میں بزنس بینکنگ کے سربراہ وکاس تھاپر نے کہا کہ توازون اکنامک کونسل کے ذریعے ڈیفنس اینڈ سکیورٹی ڈیولپمنٹ فنڈ کے ساتھ ہماری شراکت سے دفاع اور سیکیورٹی میں متحدہ عرب امارات کے ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی میں مدد ملے گی۔ دبئی کے کمرشل بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر برنڈ وان لنڈر ​​نے کہا کہ انھیں توازون اسٹریٹجک ڈویلپمنٹ فنڈ کا شراکت دار بینک بننے پر خوشی ہے جو متحدہ عرب امارات میں دفاعی اور سیکیورٹی صنعت میں ایس ایم ایز کو مدد فراہم کرنے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایس ایم ایز کو نہ صرف مالی مدد کی ضرورت ہے بلکہ نقد انتظام اور تجارتی مالیات جیسے شعبوں میں بھی صحیح مشورے اور مدد کی ضرورت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سی بی ڈی گذشتہ 50 سال سے متحدہ عرب امارات کی معیشت کی مدد کے لئے پرعزم ہے اور ہم اپنے وسیع بینکاری کے تجربے کو ڈی ایس ڈی ایف کے ساتھ کام کرنے کیلئے استعمال کرنے پر تیار ہے ۔ نیشنل بینک آف فجیرہ کے سی ای او ونس کوک نے کہا کہ انھیں متحدہ عرب امارات میں ڈیفنس اینڈ سکیورٹی کے شعبے میں کام کرنے والے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے ساتھ وینچر ڈیبٹ پروگراموں کے رول آؤٹ کے ذریعے توازون اسٹریٹجک ڈویلپمنٹ فنڈ کے ساتھ اشتراکرنے پر فخر ہے۔ انھو ں نے کہا کہ NBF ایس ایم ایز کے شعبے کی اہمیت اور اس کی ملکی معیشت میں بڑے پیمانے پر شراکت کو تسلیم کرتا ہے۔ ہم ایس ایم ایز کے لئے مضبوط مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے مشاورت فراہم کرتے ہیں اور ساتھ ہی کسی بھی بیرونی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں مدد کی پیش کش کرتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں توازون اقتصادی کونسل کے ساتھ اپنی شراکت داری پراعتماد ہے اور پروگرام کے نتیجہ خیز نتائج کے منتظر ہیں۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302802630

WAM/Urdu