متحدہ عرب امارات اورجنوبی کوریا میں ڈرائیونگ لائسنسوں کی تبدیلی کا معاہد ہ

  • توقيع مذكرة تفاهم بين الإمارات وكوريا الجنوبية لاستبدال رخص القيادة
  • توقيع مذكرة تفاهم بين الإمارات وكوريا الجنوبية لاستبدال رخص القيادة

ابوظبی، 13 نومبر ، 2019 (وہام) ۔۔ متحدہ عرب مارات کی وزارت داخلہ نے حال ہی میں جنوبی کوریا کی قومی پولیس ایجنسی کے ساتھ دونوں ممالک کے جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنسوں کی تبدیلی سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ وزارت داخلہ کے انڈر سکریٹری لیفٹیننٹ جنرل سیف عبد اللہ الشفر اور متحدہ عرب امارات میں جنوبی کوریا کے سفیر کوون یونگ وو نے معاہدے پر دستخط کئے ۔ دستخطوں کی تقریب میں لائسنسنگ کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر علی محمد الشمسی، فیڈرل وہیکلز اینڈ ڈرائیورز کے انڈر سکریٹری آفس کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر محمد راشد قاشم الشمسی اور وزارت اور جنوبی کوریا کے سفارت خانے کے متعدد عہدیداروں نے شرکت کی۔ لیفٹیننٹ جنرل الشفر نے جنوبی کوریا کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا متحدہ عرب امارات کا ایک اہم شراکت دار ہے اور اس معاہدے سے مجموعی دوطرفہ تعاون کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ الشفر نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان بہت سے شعبوں خصوصا سیکیورٹی کے شعبے میں گہرے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کااعادہ ہے اور دونوں فریقین کے درمیان 2016 میں ہونے والے سیکورٹی میمورنڈم کی تکمیل ہوتی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں جنوبی کوریا کے سفیر کوون یونگ نے معاہدے پر دستخط کرنے پر وزارت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے مابین تعاون بڑھانے اور ان کے شہریوں کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کی قومی پولیس ایجنسی متحہد عرب امارات کی وزارت داخلہ کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کو مستحکم کرنے کی خواہاں ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302802610

WAM/Urdu