پیر 28 ستمبر 2020 - 11:51:23 شام

پیرا اولمپک صدرکاورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپین شپ کے انعقاد پر دبئی کوسلام  پیش 


دبئی ، 14 نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ انٹرنیشنل پیرا اولمپک کمیٹی کے صدراینڈریو پارسنز نے پیراولمپک تحریک کی حمایت کرنے پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کو سلام پیش کرتے ہوئے ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپین شپ دبئی 2019کی میزبانی میں آرگنائزنگ کمیٹی کی کوششوں کو سراہا ہے۔ پرعزم افراد کے لئے دبئی کلب میں جاری دبئی 2019 چیمپین شپ نو روز کے سخت مقابلوں کے بعد جمعہ کو اختتام پذیر ہوگی جس میں ایک سوبائیس ممالک کے ایک ہزار پانچ سو ایتھلیٹ حصہ لے رہے ہیں۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارسنز نے کہا کہ "دبئی ایک پاور ہاؤس ہے جہان پر عالمی سطح کے پیرا اولمپک پروگرامز تسلسل سے ہورہے ہیں۔ یہاں پرکھلاڑی اور ٹیمیں دونوں خوش ہیں۔ "ہم اس سے بخوبی آگاہ ہیں کہ عرب امارات نے بہت ہی مختصر نوٹس پر اس چیمپیئن شپ کے انعقاد کی حامی بھری صرف دو سالوں میں اس طرح کی ورلڈ چیمپین شپ کا انعقاد حیرت انگیز ہے ۔ "

پارسنز جنہوں نے 2017 میں ابوظہبی میں آئی پی سی کی اٹھارویں اسمبلی کے انتخاب کے بعد فلپ کریون سےانٹرنیشنل پیرا اولمپک کمیٹی کی باگ ڈور سنبھالی ہے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت پہنچے ہیں تاکہ ابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت ماب شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کرکے پیرا اولمپک کھیلوں سے تعاون اور سرپرستی کرنے پران کا شکریہ ادا کرسکیں۔ پارسنز نے کہا کہ"میں یہاں صرف عزت مآب سے ملنے کے لئےآیاتھا تاکہ پیرا اولمپک کے لئے ان کے تعاون اور سرپرستی کا شکریہ ادا کرسکوں۔"

پارسنز نے کہا کہ"دبئی پیرا اولمپک کی ترقی کے لئے ہمارا قابل اعتماد شراکت دار ہے۔ یہاں ہونے والے پروگرامز کی تعداد ، ایونٹ کا معیار اور اس کا ایشین پیرا اولمپک کمیٹی کا صدر کا ہونا پورے ایشیاء کے لئے اعزاز ہے۔"

انہوں نے کہا کہ "وہ یہاں عالمی چیمپیئن شپ کے کامیاب انعقاد سے مطمئن ہیں۔ بہتر انتظامات اور کھلاڑیوں کو دی گئی سہولیات سے وہ خوشی محسوس کررہے ہیں۔"

ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302802770

WAM/Urdu