پیر 21 ستمبر 2020 - 4:48:28 صبح

2020دبئی ورلڈکپ کارنیوال کیلئے منظورشدہ گھوڑوں کی فہرست کا اعلان ہوگیا


دبئی، 28، نومبر ، 2019 (وام) ۔۔ دبئی ریسنگ کلب نے 10 میٹنگ 2020 دبئی ورلڈ کپ کارنیوال کے لئے منظور شدہ گھوڑوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ یہ کارنیوال نو جمعراتوں تک 2 جنوری سے 27 فروری تک تک مسلسل جاری رہےگا اور اس کا اختتام سپر ہفتے پر 7 مارچ کو ہوگا۔ دبئی ورلڈ کپ کارڈ کے35 ملین ڈالر کے تاریخی 25 ویں ایڈیشن کی سرکاری ریہرسل کی گئی ۔ اس فہرست میں مجموعی طور پر 16 ممالک کے 76ٹرینرز کے 237 منظور شدہ گھوڑے شامل ہیں۔ 2019 میں دبئی ورلڈ کپ کارنیوال نے آسٹریلیا، بحرین، ڈنمارک، فرانس، آئرلینڈ، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، سویڈن، ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ کے گھوڑوں نے فتح حاصل کی یا انھوں نے 2020 کی دوڑ میں جگہ بنالی ۔ اس دوڑ میں مجموعی طور پر 61 Thoroughbred races اور 4 Group Purebred Arabian affairs کے گھوڑنے دوڑنے کیلئے تیار ہیں۔ ان میں کئی بین الاقوامی اسٹار بھی دبئی کا سفر کریں گے ۔ دوڑ میں حصہ لینے والوں میں تین مرتبہ آسٹریلیائی گروپ 1 ونر اسپرنٹرز سن لائیٹ اینڈ نیچر اسٹرپ، انگلینڈ کے کورونیشن کپ (جی ون) کے فاتح ڈیفو، سعودی ملکیت میں چلی ٹرپل کراؤن چیمپئن کیریبلانکو، ناروے کے لیمنی اسکوائر ڈی لوئیس، بریڈرز کپ میں شامل جنوبی کوریا کے سپر اسٹار بلیو چیپر، ٹاپ کلاس فرانسیسی فیلی اڈیسا اور امریکن جی ون فاتح پاول شامل ہیں ۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302806970

WAM/Urdu