جمعرات 24 ستمبر 2020 - 12:28:02 صبح

ثانی الزیودی نے قاہرہ میں سٹی سنٹر المازہ کا افتتاح کیا


قاہرہ، 5 دسمبر ، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کے وزیر ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی اور مصر کی سرمایہ کاری اور بین الاقوامی تعاون کی وزیر ڈاکٹر سحر نصر نے قاہرہ میں سٹی سنٹر المازہ کا افتتاح کیا۔ یہ سنٹر مصر کے فری زون سرمایہ کاری نظام کے طور پر 9.5 ارب مصری پاونڈ کی لاگت سے بنایا گیا ہے۔ الزیودی جو اس وقت مصر کے دارالحکومت قاہر کے دورے پر ہیں نے مصر کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں خصوصاگرین اکانومی اور ماحولیات کے تحفظ کے شعبوں میں دیرینہ شراکت داری کو سراہا۔ سٹی سنٹر المازہ مصر کا چوتھا مجید الفطیم شاپنگ مال ہے جس میں فیملی کے لئے اشیاء ضروریہ ، تفریح​​، کھانے اور پینے کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔ مجید الفطیم پراپرٹیز کے شاپنگ مالز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر غیث شوکیر نے کہا کہ سٹی سنٹر المازہ مصر کے لئے ہماری ترقی کی حکمت عملی کے اگلے مرحلے کی نشاندہی کرتا ہے کیونکہ ہم مصر میں اپنے شاپنگ مالز کے کاروبار میں تقریبا 30 فیصد کا اضافہ کرتے ہیں۔ شوکیر نے کہا کہ سٹی سنٹر المازہ خریداری، کھانے پینے اور تفریح کا مرکز ہے جو ایک لاکھ مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس مال میں 260 سے زیادہ اسٹورز ہیں۔ مال نے اپنی تقریبا 10 فیصد جگہ تفریح ​​کے لئے وقف کردی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں مشرقی قاہرہ کے پہلے VOX سنیما (16 اسکرینیں)، میجک پلینٹ ، انڈور رائڈ گیمز اور پرکشش مقامات کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ مفت وائی فائی، ویلے سروس ، لاؤنج اور چارہزار سے زائد پارکنگ کی جگہیں شامل ہیں۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302808325

WAM/Urdu