SIALمشرق وسطیٰ میں اس سال بھی کافی توجہ کا مرکز رہے گی


ابوظبی، 6 دسمبر ، 2019 (وام) ۔۔ SIAL مشرق وسطیٰ کا دسواں ایڈیشن ابوظبی قومی نمائش کمپنی، ADNEC کے زیر اہتمام 9 سے 11 دسمبر تک ہوگا اور اس سال بھی کافی اور اس سے متعلقہ مصنوعات توجہ کا مرکز رہیں گی ۔ یہ پروگرام نائب وزیر اعظم، صدارتی امور کے وزیر اور ابو ظبی زراعت اور تحفظ خوراک اتھارٹی کے چیئرمین شیخ منصور بن زاید آل نھیان کی سرپرستی میں ہوگا۔ گزشتہ سال کے ایونٹ کی طرح اس سال بھی خطے کے سب سے بڑے ایونٹ میں کافی پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔ گزشتہ ایونٹ میں کافی اور متعلقہ کافی مصنوعات میں 7,463 سیاحو ں نے بھرپور دلچسپی لی ۔ ایونٹ کے تحت متحدہ عرب امارات کی نیشنل کافی چیمپئن شپ منعقد ہوں گی جن میں پورے خطے کے باصلاحیت بیریستا کو اجاگر کیا جائے گا۔ کافی کے دو اہم مقابلوں میں نیشنل لیٹ آرٹ چیمپین شپ اور نیشنل کازیو / ابریک چیمپین شپ شامل ہیں۔ دونوں مقابلوں کی خصوصی کافی ایسوسی ایشن، ایس سی اے نے منظوری دے رکھی ہے اور ان کا مقصد متحدہ عرب امارات میں صنعت کے پیشہ ور افراد کی ترقی کے ساتھ ساتھ کافی کی تعلیم کو آگے بڑھانا ہے۔ نیشنل لیٹ آرٹ چیمپین شپ میں باریستاس کو چیلنج کرکے مقابلے کی شکل میں اپنی فنی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ نیشنل کازیو / ابریک چیمپین شپ کا مقصد ایک کپ کافی تیار کرنے کے لئے روایتی کافی تیاری کی تکنیک پیش کرنے کے لئے بارستاس کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنا ہے۔ Cezve / Ibrik مشرق وسطی کی تاریخ میں کافی کی تیاری کی قدیم ترین شکلوں میں سے ایک ہے۔ اس طریقے میں ایک الگ لمبے ہینڈل والے ایک چھوٹے برتن کو گرم کرنے کے لئے روایتی گرم ریت یا جدید برنر کا استعمال کرکے تخلیق کیا گیا ہے۔ اس موقع پر گہوہ چیمپین شپ بھی ہوگی ۔ محکمہ ثقافت اور سیاحت ابو ظبی کے زیر اہتمام ہونے والی چیمپئن شپ کا مقصد خطے کی ثقافت کے ایک بہت ہی قابل قدر پہلو گہوہ کی روایت کو اجاگر کرناہے۔ مزید برآں اس پروگرام کھانے پکانے کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا جن میں بہترین شیف حصہ لیں گے۔ لا کوزین میں 19 مختلف کیٹیگریز میں 1000 سے زائد شیف خطے کے سب سے بڑے مقابلے میں شرکت کریں گے۔ بین الاقوامی اور علاقائی ہوٹلوں اور ریستوراں کے سینئر شیفوں کے ساتھ رومنگ شیفس بھی لا کھانا کا ایک دلچسپ حصہ ہے ، نمائش کنندگان سے ملنے اور چکھنے اور نئی اور جدید مصنوعات کی دریافت کرنے کے لئے شو کے ارد گرد روزانہ متعدد ہدایت شدہ دوروں میں شرکت کریں گے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302808488

WAM/Urdu