پیر 28 ستمبر 2020 - 11:49:33 شام

کینیا نےادنوک ابوظبی میراتھن جیت لی، ویل چیئر کیٹگری متحدہ عرب امارات کے نام


ابوظبی، 6 دسمبر ، 2019 (وام) ۔۔ کینیا کے روبن کپیگو اور ویوین کیپلگٹ نے دوسری ادنوک ابوظبی میراتھن جیت لی ہے۔ ایلیٹ وہیل چیئر کیٹیگری اماراتی عید الاحبابی نے ایک گھنٹہ اکاون منٹ اور بارہ سیکنڈ میں جیتی جبکہ انکے ہم وطن حسین المعظم اور علی السعدی نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ دوسری ادنوک ابو ظبی میراتھن کی چار کیٹیگریز 42 کلومیٹر، 10 کلومیٹر، 5 کلومیٹر اور 2.5 کلومیٹر دوڑ میں 16,500سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔ میراتھن کے ٹائٹل اسپانسر کے ہیڈکوارٹر کے باہر منعقدہ ایک ایوارڈز کی خصوصی تقریب میں جیتنے والوں کو ٹرافیاں دی گئیں۔ کینیا کے 23 سالہ کیپیوگو نے میراتھن کی تاریخ رقم کی اور انھوں نے 2:04:40 کے وقت میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور بیونس آئرس میراتھن میں اپنے ہی بہترین وقت کو 38 سیکنڈ سے بہتر بنایا۔ انکے ہم وطن جوئل کمورر نے بھی 2:06:21 کے وقت کے ساتھ دوسرے جبکہ ایتھوپیا کے فیکادو ٹیفی گرما 2:09:16 کے وقت کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔ خواتین کی کیٹیگری میں ویوین کیپلگٹ نے 2:21:11 کے وقت سے دوڑ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دو منٹ 52 سیکنڈ کے فرق سے ایتھوپیا کی واڈ ییمر آیالیو دوسرے اور ایتھوپیا ہی کی یشی چیکول کلیا 2:24: 28 وقت کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔ ایتھوپیا کی ٹریسا نیاکولا گیلہ اور سنتھو ٹلہون گیتاون بالترتیب 28:05 اور 32:47 کے اوقات کے ساتھ مرد اور خواتین کی 10کلومیٹر ریس کے فاتح رہے۔ مرد اور خواتین کی کیٹیگری میں اینڈریو کوئی موئی اور جوسلین بریا دوسرے اور فائنرز نعمان ایلاساوئی اور زینش بیکیلی تیسرے نمبر پر رہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302808463

WAM/Urdu