ٹیم ابوظبی کی گراں پری ابوظبی میں کامیابی


ابوظبی، 7 دسمبر ، 2019 (وام) ۔۔ راشد القمضی نے UIM F2 2019 ورلڈ چیمپئن شپ میں ابوظبی کی گراں پری جیت کرسیزن اپنے نام کرلیا۔ ٹیم ابوظبی ڈرائیور گزشتہ تین سال کے دوران دوسری بار F2 ورلڈ چیمپئن بنے ہیں اور انھوں نے مقررہ فاصلہ ۔4.63سیکنڈ میں طے کیا۔ پرتگال کے ڈورٹ بینونٹے دوسرے جبکہ لتھوانیا کے ایڈیگرس ریابکو تیسرے نمبر پر رہے۔ مقامی پانیوں میں یہ کامیابی راشد القمضی کے لئے سب سے زیادہ معنی رکھتی ہے خاص طور پر جب وہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں پہلی بار ہونے والی UIM F2 ریس کے فاتح قرار پائے۔ جون میں لتھوانیا میں ابتدائی راؤنڈ کی فتح سے القمزی کے لئے یہ ایک بہترین سیزن رہا ہے۔ اسکے بعد فتوحات کا سلسلہ جاری رہا اور انھوں نے اٹلی اور پرتگال میں ایک راؤنڈ کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ 2017 میں اپنی پہلی F2 فتح سے قبل انھوں نے نیشنز کپ اور F4-S ورلڈ چیمپین شپ میں بھی کامیابی حاصل کی۔ انھوں نے دس بار F1H2O چیمپئن گائڈو کیپلنی کے وسیع تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھایا جس نے ٹیم ابوظبی کو پانچ سال میں نو عالمی ٹائٹل اپنے نام کرنے کے قابل بنایا ۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302808627

WAM/Urdu