قرقاش اور یواین نمائیندہ برائے تہذیبی اتحاد کی ملاقات


ابوظہبی ، 21 دسمبر ، 2019 (وام) ۔۔ وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر انور بن محمد قرقاش سے تہذیبوں کے اتحاد کیلئے اقوام متحدہ کے اعلی نمائیندہ ، یواین اے او سی میگوئل اینجل موراتینوس سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر متعدد عالمی ڈوزیئرز اور رواداری ، بقائے باہمی و امن کو فروغ دینے کے طریقوں پر غور کیا گیا – موراتینوس نے متحدہ عرب امارات میں 2019 کو سال رواداری کے طور پر منانے اور رواداری کو فروغ دینے کے اقدامات کو سراہا ۔ ملاقات کے موقع پر عرب امارات کی طرف سے فروری 2019 میں جاری کردہ انسانی بھائی چارہ کے دستاویز کے اصولوں کی حمایت ، انہیں دنیا میں اجاگر کرنے کی خاطر اور اسے پرامن بقائے باہمی کی خاطر فروغ دینےکیلئے عرب امارات اور اقوام متحدہ میں مربوط کوششوں سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا – انہوں نے ثقافتی وسعت کیلئے متحدہ عرب امارات کی حکمت عملی کا جائزہ لیا ۔ ڈاکٹر قرقاش کا کہنا تھا کہ دنیا میں ثقافتوں کے درمیان مذاکرے کے فروغ کیلئے اقوام متحدہ کی کوششوں کو عرب امارات غیرمتزلزل حمایت فراہم کرتا رہے گا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302811700

WAM/Urdu