ابوظبی میں عالمی شہرت یافتہ مصورکوبراکے فن کےذریعے قومی تنوع کا اظہار


ابوظبی، 21 دسمبر ، 2019 (وام) ۔۔ حال ہی میں شروع کیے گئے ’’ابوظہبی کے لئے‘‘ اقدام کے ایک حصے کے طور پر محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ، ڈی ایم ٹی نے مارسہ البطین میں آرٹ ورک کے ایک نئے نمونے کا باضابطہ افتتاح کردیا ہے۔ عالمی سطح پر مشہور برازیل کے مصور ایڈورڈو کوبرا کی پینٹ کردہ اس دیوار پر متعدد نسلوں کے چہروں کو دکھایا گیا ہے جو قوم کے تنوع کی نمائندگی کرتے ہیں اور متحدہ عرب امارات میں تمام ثقافتوں کے مابین رواداری، احترام اور امن کی اخلاقی اقدار کا مظہر ہیں۔ کوبرا کے تخلیقی کام کے نتیجے میں دیوار پینٹنگ میں روشن رنگوں اور جرات مندانہ لکیروں کے ذریعے اظہار کیا گیا ہے جو اس کے مشہور دستخطی کلیڈوسکوپک تھیم کی مثال ہے۔ کوبرا کا کام بین الاقوامی فنکاروں کے کام کے ذریعے ابو ظبی کی گلیوں کو "ابوظبی کے لئے" اقدام کے تحت پرکشش بنانے کیلئے ان کے آرٹ ورک کی تنصیب کی سیریز میں پہلی مرتبہ آیا ہے۔ اس اقدام کا ایک اہم عنصر مقامی اور بین الاقوامی فنکاروں کے مابین روابط اور اشتراک عمل ہے جس کا تخلیقی مقصد شہر بھر میں عوامی فن تیار کرنا ہے جو ابوظبی کو تخلیقی صلاحیتوں اور اظہار خیال کے ایک مرکز کے طور تقویت بخشے گا۔ محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ، ڈی ایم ٹی میں اسٹریٹجک امور کے شعبے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد الخادر نے کہا کہ ہماری غدان 21 کاوشوں کے آغاز کے ساتھ ہی "ابو ظبی کے لئے" اقدام معاشرے میں جوش و خروش کی ایک نئی لہر لانے کی کوشش ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ خاص فن پارہ فطرت میں منفرد ہے اور اسے عوامی دیواروں کے آرٹ کے دائرے میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ خطے میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی دیوارہے۔ الخادر نے کہا کہ کوبرا کا حیرت انگیز فن پارہ "ابوظبی کے لئے" اقدام کے تحت عصری فنکارانہ نشانات کی تخلیق کے لئے شہر بھر میں ہونے والی سرگرمیوں کا ایک حصہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ امارات میں عالمی سطح پر مشہور فنکاروں کو لانے سے وہ اخلاقی اقدار کی ایسی فضا کو فروغ دیں گے جو تخلیقی اظہار کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ ڈی ایم ٹی کے ایگزیکٹو نے کہا کہ ثقافتی طور پر اس اہم اور لازوال آرٹ پیس کا اجراء اس کی ایک عمدہ مثال ہے کہ ابوظبی کے حکومتی ادارے معاشرے کی بہتری کے لئے ہم آہنگی میں کام کرنے کے جزبے سے سرشار ہیں۔ کوبرا نے دیوار اور "ابوظبی کے لئے" اقدام میں حصہ لینے کے بارے میں کہا کہ رواداری کا سال منانے کے لئے انھوں نے ابوظبی میں مقیم حقیقی لوگوں، شہریوں کی تصاویر کا استعمال کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ ابوظبی کے بھرپور جوہر، ثقافتی تنوع اور تمام لوگوں کے لئے رواداری، امن اور یکجہتی کا اظہار ہے۔ انھوں نے کہا کہ ابوظبی ایک انوکھا مقام ہے جہاں میں نے ثقافت اور مختلف قومیتوں، نسلوں اور مذاہب کی متعدد اقسام کے بارے میں بہت کچھ سیکھا ہے۔ کوبرا کا کہنا ہے کہ البطین میں انکا آرٹ ورک اس کی نمائندگی کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کہاں سے ہیں یا آپ کس طرح نظر آتے ہیں۔ آپ کو یہاں تنوع، رواداری، احترام اور امن ملے گا۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302811754

WAM/Urdu