پیر 28 ستمبر 2020 - 1:00:33 صبح

جیوجتسو کو عرب امارات میں قابل ذکر مقبولیت مل رہی ہے : رامون لیموس


ابوظہبی ، 23 مارچ ، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی قومی جیو جتسو ٹیم کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر رامون لیموس کا کہنا ہے کہ ملک میں جیو جتسو کی حمایت و مقبولیت قابل ذکر ہے جس کی وجہ سے عالمی سطح پر اس کھیل میں کامیابیاں بھی مل رہی ہیں – انہوں نے عرب امارات کی طرف سے اس کھیل میں ترقی و پیشرفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ جیو جتسو کی تمام کمیونٹی ابوظہبی کے ولی عہد اور عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان کی جانب سے اکھیل کی حمایت پر مشکور بھی ہے ۔ انہوں نے قومی جیو جتسو فیڈریشن کے صدر عبدالمنعم السید محمد الھاشمی کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ اس کھیل کے فروغ میں عرب امارات کی کوششوں کے وہ بہت معترف ہیں – انہوں نے کہاکہ وہ اس قومی ٹیم کے کوچ بھی رہ چکے ہیں اور اب بطور ٹینیکل ڈائریکٹر اس کھیل میں اماراتی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو مزید بلند کرنے کیلئے کوشاں ہیں – عرب امارات کی ٹیم نے لیموس کی سپرویژن میں 2019 میں ابوظہبی میں ہونے والی ورلڈ پروفیشنل جیو جتسو چیمپئن شپ میں 52 تمغے جیتے تھے جبکہ اس سے قبل 2018 کی ایشیائی گیمز میں اس نے 9 تمغے حاصل کئے تھے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302832413

WAM/Urdu