پیر 28 ستمبر 2020 - 1:07:27 صبح

عرب امارات کی پرولیگ کا انسداد کووڈ 19 کیلئے " مہارت عطیہ " کا اقدام


ابوظہبی ، 1 اپریل، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی پرو لیگ ، یو اے ای پی ایل نے " # سکل ڈونیشن" کے نام سے سماجی ذمہ داری کا نیا اقدام شروع کیا ہے تاکہ کورونا وائرس ، کووڈ 19 کیخلاف متحدہ عرب امارات کے انسانی ہمدردی کے وطن والے فنڈ میں معاونت کا کردار ادا کیا جاسکے – پرو لیگ کی طرف سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق اس کا یہ اقدام اس وائرس کے تمام شعبوں پر اثرات کو کم سے کم کرنے کیلئے مختلف ریاستی اداروں کے معاونتی کردار کو فروغ دینے کا حصہ ہے ۔ " # سکل ڈونیشن" ایک دس روزہ فٹبال چیلنج ہوگا جس میں اس کے شائقین گیند سے دس بار جگلنگ کے دوران ان کی ویڈیوز بناسکیں گے اور پھر اسے سوشل میڈیا میں جاری بھی کریں گے ، اس پوسٹنگ کو پرولیگ کے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ @اے جی لیگ کو ٹیگ کیا جائے گا ۔ پرو لیگ ایسی ہر ایک ویڈیو کے بارے میں عطیہ فراہم کرے گی – پرولیگ نے اپنے فالوورز کو انسانی ہمدردی کے اس اقدام میں بھرپور حصہ لینے کیلئے کہا ہے اور اس بارے میں دیگر پروفیشنل کلبز سے بھی رابطہ کیا ہے – پرو لیگ کے چیئرمین عبداللہ ناصر الجنیبی کا کہنا ہے کہ ایسے سماجی اور انسانی بھلائی کے اقدامات بہت ضروری ہوتے ہیں ، ان سے فٹبال کھیل کے انسانی پہلو کو بھی اجاگر کیا جاتا ہے ، اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ فٹبال محض ایک کھیل نہیں بلکہ ایک نوبل پیغام ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ اس اقدام کو امارات ہلال احمر کی معاونت سے منعقد کیا جارہا ہے اور اس کے ذریعے " گھروں تک محدود رہنے " کا پیغام بھی پھیلے گا – ترجمہ ۔ تنویر ملک ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302834261

WAM/Urdu