پیر 28 ستمبر 2020 - 12:36:56 صبح

یو اے ای صدارتی کپ ورلڈ سیریز کے خالص النسل عربی گھڑ مقابلے کل سے فرانس میں ہونگے

  • بلجيكا تستضيف المحطة الخامسة لكأس رئيس الدولة للخيول العربية الأصيلة غدا. 2
  • غدا .. انطلاقة النسخة الـ27 من كأس رئيس الدولة للخيول العربية الأصيلة في فرنسا
  • بلجيكا تستضيف المحطة الخامسة لكأس رئيس الدولة للخيول العربية الأصيلة غدا. 3
  • غدا .. انطلاقة النسخة الـ27 من كأس رئيس الدولة للخيول العربية الأصيلة في فرنسا

ابوظہبی ، 31 مئی ، 2020 (وام) ۔۔ خالص عربی النسل گھوڑوں کے یکم جون 2020 کو دیاؤولے لا توکیوس کے ریس کورس میں ہونے والے 27ویں یوے اے ای پریزیڈنٹ کپ ورلڈ سیریز کے مقابلوں میں چار سال سے زائد عمر کی گھوڑیوں اور اس سے کم عمر لیکن مضبوط گھوڑیوں کا دستہ شریک ہوگا – صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النھیان کی سرپرستی ، ابوظہبی کے ولی عہد اور عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان کے تعاون اور نائب وزیر اعظم و وزیر برائے صدارتی امور عزت مآب شیخ منصور بن زاید النھیان کی ہدایات پر ہونے والے اس اماراتی فرانسیسی میلے میں گھوڑیوں کی دس دوڑیں ہونگیں جس میں گروپ ون کی 2 ہزار میٹر دوڑ کا یو اے ای صدارتی کپ بھی شامل ہے – فرانس کی گھڑ دوڑ تنظیم ، فرانس گیلپ اس مقابلے کیلئے سخت حفاظتی و احتیاطی اقدامات کی منظوری دی ہے جس کے تحت اس گھڑ دوڑ میں شائقین وہاں موجود نہیں ہونگے اور صرف ٹرینرز اور جوکیز کو وہاں آنے کی اجازت ہوگی – ابوظہبی سپورٹس کونسل کے ریسنگ ایڈوائزر فیصل الرحمانی کا کہنا ہے کہ فرانس میں ہونے والی یہ گھڑ دوڑ دنیا کے ایلیٹ ترین مقابلوں میں سے ہے جس میں فرانس اور دیگر ممالک سے خالص عربی النسل کی گھوڑوں کو شامل کیا جاتا ہے ۔ عرب خطے کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے متحدہ عرب امارات اس کا وقف شدہ حمایتی ہے ۔ ایسی گھڑ دوڑ کا آغاز 1994 میں ہوا تھا تاکہ گھوڑے کی اس اعلی کو دنیا بھر میں فروغ دیا جاسکے اور یہ پیشرفت اب کامیابی سے جاری ہے – عربی نسل کے گھوڑوں کو دنیا بھر میں بالخصوص یورپ اور شمالی امریکا میں فروغ دینے کیلئے مرحوم شیخ زاید بن سلطان النھیان نے آغاز کیا تھا تاکہ اس امر کو ثابت کیا جاسکے کہ یہ نسل اعلی مسابقتی صلاحیت کی حامل ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://www.wam.ae/en/details/1395302845477

WAM/Urdu