پیر 28 ستمبر 2020 - 1:09:54 صبح

اے ڈی ایم ایم اور گفنیٹی کا عالمی ای سپورٹس ریسنگ چیپمئن شپ کے انعقاد کا اعلان


ابوظہبی ، 4 جون ، 2020 (وام) ۔۔ ابوظہبی موٹر سپورٹس مینجمنٹ ، اے ڈی ایم ایم اور برطانوی ای سپورٹس کمپنی گفنیٹی نے پانچ سالہ شراکت داری کا اعلان کردیا جس کے تحت دونوں فریقین کی مشترکہ ملکیت میں ورچوئل موٹر سپورٹ ( ای سپورٹس) ریسنگ چیمپئن شپ ، ای آر سی کا انعقاد کیا جائے گا – اس ٹورنامنٹ میں دونوں کے وسیع تجربات کا اشتراک عمل ہوگا جس سے عالمی معیار کا یہ ایونٹ منعقد کیا جائے گا جس میں فارمولا 1 اتحاد ایئرویز ابوظہبی گرینڈ پری بھی شامل ہوگی – ابوظہبی موٹر سپورٹس مینجمنٹ کے سی ای او الطارق الامیری کا کہنا ہے کہ ان کا ادارہ پریمئم ریسنگ اور ورچوئل ریسنگ میں سرمایہ کاری کو سٹریٹجک اہمیت دیتا ہے ، ای سپورٹس ریسنگ چیمپئن شپ کی جانب سے عالمی معیار کا ایونٹ منعقد کرنے کیلئے دنیا بھر سے بہترین ٹیموں اور ڈرائیورز کا خیرمقدم کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس مقابلے میں گفنیٹی ایک درست شراکت دار ہوگا – گفنیٹی کے سی ای او جان کلارک کا کہنا ہے کہ اس نئی شراکت داری میں موٹرسپورٹس کا کلیدی ستون کی اہمیت حاصل ہے اور ان کا ادارہ ابوظہبی موٹر سپورٹس مینجمنٹ کے ساتھ اس تعاون پر بہت پرمسرت اور پرجوش ہے ، یہ ٹورنامنٹ اپنی نوعیت کا بہت بڑا ایونٹ ہوگا – اس میں گفنیٹی اپنی ریس کنٹرول والی پروپرائٹری ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گی ، یہ کمپنی ای آر سی کیلئے خدمات بھی فراہم کرے گی جس میں پروڈکشن اور ٹورنامنٹ آپریشنز شامل ہیں جبکہ دونوں فریق اس ٹورنامنٹ کو کمرشل بنانے کیلئے مشترکہ ذمہ دار ہونگے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302846299

WAM/Urdu