پیر 28 ستمبر 2020 - 1:28:09 صبح

ابوظبی کا یاس جزیرہ تاریخی UFC Fight Islando کی میزبانی کریگا


ابوظبی، 9 جون،2020 (وام)۔۔ دنیا کی معروف مخلوط مارشل آرٹس آرگنائزیشن، یو ایف سی اور محکمہ ثقافت و سیاحت ابو ظبی، ڈی سی ٹی نے اعلان کیا ہے کہ UFC FIGHT ISLANDO مقابلے ابو ظبی کے مشہور تفریحی مقام یاس جزیرے میں منعقد ہونگے۔ یو ایف سی یاس جزیرے پر چار ایونٹس تیار کرے گی جن میں ایک Pay Per View.. UFC 251 اور تین فائٹ نائٹس شامل ہیں۔ ایکشن سے بھرپور شیڈول کا آغاز یو ایف سی 251 سے ہفتہ 11 جولائی کو ہوگا۔ اس کے بعد فائٹ نائٹس کے یکے بعد دیگرے مقابلے بالترتیب بدھ 15 جولائی، ہفتہ 18 جولائی اور ہفتہ 25 جولائی کوہوں گے۔ ہر پروگرام کی تفصیلات جن میں فائٹ کارڈز شامل ہیں کا اعلان آئندہ ہفتوں میں کیا جائے گا۔ صحت عامہ کے موجودہ احتیاطی اقدامات کے تحت ڈی سی ٹی ابو ظبی قریب دس مربع میل (25 کلومیٹر 2) یاس جزیرے میں حفاظتی زون بنائے گا جس میں ایک ایرینا، ہوٹل، تربیت کی سہولیات اور کھانے پینے کے مقامات شامل ہوں گے۔ یہ حفاظتی زون صرف یو ایف سی کھلاڑیوں ، ان کے کوچز، یو ایف سی عملہ اور دیگر پروگرام کے عملے اور یاس جزیرے کے ضروری ملازمین کے لئے کھلا ہوگا۔ ڈی سی ٹی ابو ظبی کے چیئرمین محمد خلیفہ المبارک نے کہاکہ یو ایف سی کے ساتھ انکی دو سالہ شراکت حالیہ برسوں میں کامیاب ترین منصوبوں میں سے ایک ثابت ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کے عزم اور تعاون کی بدولت وہ فخریہ طور پر یہ اعلان کرتے ہیں کہ ابوظبی پہلی بار "فائٹ آئی لینڈ" ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ابوظبی میں تمام سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اس تاریخی تقریب کا انعقاد کھلاڑیوں، کوچز اور تمام یو ایف سی اہلکاروں کی حفاظت کے اعلی ترین معیار کے مطابق ہو۔ انھوں نے کہا کہ اس سال ابوظبی نے تمام چیلنجوں سے نمٹنے اور اپنے مہمانوں اور رہائشیوں کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کی اپنی صلاحیت کو کامیابی کے ساتھ ثابت کیا ہےاور یہی وجہ ہے آج ہم اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے یہاں حاضر ہیں۔ یو ایف سی کے صدر ڈانا وائٹ نے کہا کہ ہم "فائٹ آئی لینڈ" پر مقابلوں کا انعقاد کرنے کیلئے تیار ہیں کیونکہ ہمیں عالمی وباء کے دوران بین الاقوامی ایونٹس کے انعقاد کے لئے ایک ایسے مقام ضرورت تھی جہاں یہ مقابلے کرائے جاسکیں۔ انھوں نے کہا کہ ابوظبی گذشتہ دس سال میں ایسے مقابلوں کے لئے ایک حیرت انگیز مقام رہا ہےاور یہ ان مقابلوں کیلئے بھی بہترین مقام ثابت ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ہم جو انفراسٹرکچر تیار کررہے ہیں کھلاڑیوں نے اپنی زندگی ایسا تجربہ نہیں کیا ہوگا۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302847604

WAM/Urdu