پیر 28 ستمبر 2020 - 12:39:47 صبح

اتحاد ایئرویزاور مانچسٹر سٹی کی انگلش پریمئر لیگ کیلئے نئی کٹ کی رونمائی

  • manchester city livery - low res
  • 5 jersey - low res
  • 1 pep and jersey - low res
  • 2 john stones - low res

ابوظبی، 17 جون،2020 (وام)۔۔ اتحاد ایئر ویز نے اپنے پارٹنر مانچسٹر سٹی کے ساتھ مل کر کوویڈ 19 کے اثرات سے نکلنے کی عالمی کوششوں کے اعتراف میں میچ ڈے جرسی کی رونمائی کردی ہے۔ اتحاد نے جرسی کے سامنے والے حصے کو مانچسٹر سٹی کے مداحوں کیلئے "Cityzens Giving For Recovery" مہم کے طور پر مختص کیا ہے۔ سٹی فٹ بال گروپ اور مانچسٹر سٹی کی 12 ماہ پر مشتمل اس مہم کا مقصد کورونا سے متاثرہ معاشروں کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔ اس مہم کے ذریعے دنیا بھر میں بحالی سے متعلق نو منصوبوں کیلئے فنڈ ریزنگ، کلب کی سہولیات اور وسائل کے استعمال کیلئے براہ راست مدد فراہم کرنے پر توجہ مرکوز ہوگی۔ سٹی فٹ بال گروپ کے اندر نو کلبوں میں سے ہر ایک کا عملہ، کھلاڑی، کوچ اور شائقین سب اس سلسلے میں مدد فراہم کریں گے ۔ اتحاد ایوی ایشن گروپ کے چیف کمرشل آفیسر رابن کامارک نے کہا کہ معاشرے کیلئے کچھ کرنا اتحاد کی ترجیح ہے اور ہم ایک تنظیم کے طور پر اس عزم پر سنجیدگی سے کاربند ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کرونا کے بعد کی نئی دنیا میں ہمارے سفر کیلئے بحالی بہت ضروری ہے تاکہ ہم پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکیں۔ انھوں نے کہا کہ اس مہم کی حمایت کرنے کے لئے ہم نے مانچسٹر سٹی کے انگلش پریمیر لیگ کی واپسی کے لئے شرٹ کے سامنے والے برانڈنگ حصے کو مختص کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم مانچسٹر سٹی کے ساتھ ایک دہائی طویل شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور معاشروں کی بحالی کی کوششوں میں اس مہم میں مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ مانچسٹر سٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر عمر بیرادا نے کہا کہ ہم اتحاد کے اپنے شراکت داروں کے بے حد مشکور ہیں کہ انھوں نے ہمیں اس مہم کے لئے اپنے سب سے نمایاں اور اہم اثاثے کو استعمال کرنے کی اجازت دی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت جب پوری دنیا میں لوگوں کو بے حد نقصان اٹھانا پڑا ہے ہم مختلف معاشروں کو انکے پاؤں پر کھڑا کرنے میں مدد کے لئے اس نئی مہم کا آغاز کررہے ہیں۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302849386

WAM/Urdu