پیر 28 ستمبر 2020 - 1:24:58 صبح

اتحاد ایوی ایشن گروپ کے زیر انتظام مانچسٹر سٹی ینگ لیڈرز سمٹ کا انعقاد


ابوظہبی ، 6 جولائی ، 2020 (وام) ۔۔ اتحاد ایوی ایشن گروپ نے آج ینگ لیڈرز سمٹ کا آغاز کردیا جوکہ مانچسٹر شہر کی جانب سے ایک ایسا سالانہ اقدام ہے جو کہ سماجی رہنماؤں کو ویبینارز اور لائیو انٹرایکٹو سیشنز کے ذریعے ہفتہ بھر کی ڈیجیٹل لرننگ میسر کرتا ہے – اس سمٹ کا آغاز اتحاد ایوی ایشن گروپ کے گروپ سی ای او ٹونی ڈگلس کے ورچوئل خطاب سے ہوا جنہوں نے ادارے کو بحران سے نکالنے سے متعلق اپنے تجربات بیان کیئے ۔ انہوں نے قیادت کی خصوصیات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ چاہے کھیل ہوں یا کاروبار ، ایک مضبوط قیادت بہت اہم ہوتی ہے ۔ انہوں نے چیئرمین خلدون المبارک اور پپ گوارڈیولا کے قیادت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان لوگوں کیلئے ایسی کئی قابل تقلید شخصیات موجود ہیں – اتحاد ایئرویز کی سپانسرشپ سے ہونے والی یہ ینگ لیڈرز سمٹ ایک ایسا تاریخی سالانہ ایونٹ ہے جوکہ مانچسٹر میں اتحاد کیمپس میں منعقد ہوا جسے وائرس وباء کی وجہ سے ورچوئل انداز میں منعقد کیا گیا ۔ اس میں امریکا بھر کے ، سنٹرل اور ایشیاء پیسفک ریجنز کے 23 شہروں سے 250 نوجوان شریک ہوئے اور انہوں نے شہر کے سماجی کوچز کے براہ راست خطاب سنے ۔ رواں سال کے موضوعات میں نوجوانوں کو ایسے ذرائع سے لیس کرنا شامل تھا جس سے اپنے معاشرے کی مدد کرسکیں اور بحالی کے سفر کو ممکن بنا سکیں – اس کا ہر سیشن چار بنیادی موضوعات کا احاطہ کرے گا جن میں بحران کے دوران قیادت ، فٹبال کے ذریعے سماجی اثر ، کووڈ 19 کے دوران اور اس کے مابعد پراجیکٹ مینجمنٹ اور سماجی کوچنگ شامل ہیں ۔ اس سمٹ میں یو ایس سپرنٹر ٹامی سمتھ ، مایہ ناز پیرا اولمپیئن ٹینی گرے ، سابق ومبلڈن فاتح ماریون بارتولی اور انگلینڈ اور مانچسٹر سٹی کے سابق مایہ ناز ڈینفنڈر مچ رچرڈز بھی خطاب کریں گے – اس سمٹ کا فورم ، سٹیزنز گیونگ فار ریکوری کے وسیع پلیٹ فارم کا حصہ بھی ہے جس کا آغاز 16 جون 2020 کو سٹی فٹبال گروپ کی طرف سے کیا گیا تھا ۔ اس مہم کو اتحاد ایئرویز کا تعاون حاصل تھا ۔ اتحاد نے 12 مہینوں پر مشتمل اس پروگرام کا تعاون اس مقصد کی خاطر کیا کہ کووڈ 19 کے بعد بحالی کا عمل ممکن بنایا جاسکے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302853444

WAM/Urdu