پیر 28 ستمبر 2020 - 1:13:32 صبح

امارات حکومت اور آئی ای ایس ایف کے درمیان کھیلوں میں رواداری کے فروغ کا معاہدہ

  • وزارة التسامح والتعايش والاتحاد العالمي للرياضات الالكترونية يوقعان مذكرة للتعاون
  • وزارة التسامح والتعايش والاتحاد العالمي للرياضات الالكترونية يوقعان مذكرة للتعاون
  • وزارة التسامح والتعايش والاتحاد العالمي للرياضات الالكترونية يوقعان مذكرة للتعاون
  • وزارة التسامح والتعايش والاتحاد العالمي للرياضات الالكترونية يوقعان مذكرة للتعاون
  • وزارة التسامح والتعايش والاتحاد العالمي للرياضات الالكترونية يوقعان مذكرة للتعاون
ویڈیو تصویر

ابوظبی، 14 جولائی ،2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت رواداری اور بقائے باہمی اور بین الاقوامی اسپورٹس فیڈریشن، آئی ای ایس ایف نے ایک تاریخی معاہدہ کیا ہے جس کا مقصد اسپورٹس میں رواداری اور بقائے باہمی کے فروغ کے لئے تعاون کرنا ہے۔ کابینہ کے رکن اور وزیر رواداری اور بقائے باہمی شیخ نھیان بن مبارک آل نھیان اور آئی ای ایس ایف کے صدر ولاد میرینسکو نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جس سے باضابطہ طور پر دونوں فریقین کے مابین تعلقات قائم ہوگئے ہیں۔ کورونا بحران کے باعث شیخ نھیان نے ابوظبی میں اپنی وزارت جبکہ آئی ای ایس ایف کے صدر نے بڈاپست میں فیڈریشن کے آفس میں مفاہمت نامے کی دستاویز پر دستخط کیے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر ڈاکٹر شیخ سلطان بن خلیفہ آل نھیان، آئی ای ایس ایف کے نائب صدر اور امارات اسپورٹس کے صدر نے بھی معاہدے کا مشاہدہ کیا۔ دونوں تنظیمیں اسپورٹس میں رواداری اور بقائے باہمی کے فروغ کیلئے IESF عالمی کمیشن کے قیام سمیت مختلف اقدامات میں تعاون کرنے پر متفق ہیں۔ شیخ نھیان نے امید ظاہر کی کہ مل کر کام کرنے سے وزارت رواداری اور بقائے باہمی اور آئی ای ایس ایف ایک ایساآن لائن ماحول تشکیل دینے میں کامیاب ہونگے جسمیں ہم ورچول طریقے سے ایک دوسرے سے عملی طور پر جڑے ہوسکتے ہیں۔ ولاد میرینسکو نے کہا کہ IESF نے ہمیشہ نسل، صنف، مذہب اور ثقافتی رکاوٹوں سے بالاتر ہوکر کھیلوں کی اصل روح کو فروغ دینے کے لئے سخت محنت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس 70 سے زیادہ اقوام کی بڑھتی ہوئی ممبرشپ رکھنے والی ایک متنوع کیمونٹی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں شیخ نھیان بن مبارک آل نھیان کی دانشمندانہ قیادت میں وزارت رواداری اور بقائے باہمی کے ساتھ مضبوط شراکت داری کا موقع ملا ہے۔ ولاد میرینسکو نے کہا کہ آئی ای ایس ایف گلوبل کمیشن آئندہ مہینوں کے دوران اسپورٹس میں رواداری اور بقائے باہمی کا ایک ورکنگ گروپ تیار کرے گا جو اس کے مشاورتی عمل کے تحت تمام اسٹیک ہولڈرز، کھلاڑیوں، ٹیموں، پبلشروں، والدین، سکولوں اور گورننگ فیڈریشنوں کے ساتھ مل کر ایک ایسی کلیدی حکمت عملی تیار کرے گا جس سے رواداری کے پیغام کو فروغ ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہم سب ایک فیملی کی طرح ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہیں۔ آئی ای ایس ایف ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو 2008 میں قائم کی گئی تھی۔ تنظیم اسپورٹس میں رکاوٹوں سے بالاتر ہو کر ایک حقیقی کھیل کے فروغ کے لئے کام کرتی ہے۔ آئی ای ایس ایف تمام براعظموں میں 70 سے زائد قومی فیڈریشنوں پر مشتمل ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302855021

WAM/Urdu