پیر 28 ستمبر 2020 - 1:24:24 صبح

دبئی کا حمدان سپورٹس کمپلیکس ، واشنگٹن پوسٹ میں نمایاں


دبئی ، 19 جولائی ، 2020 (وام) ۔۔ دبئی میں کھیلوں کے سب سے بڑے لینڈمارکس میں شامل حمدان سپورٹس کمپلیکس کا " دی واشنگٹن پوسٹ " نے اپنے ایک آرٹیکل میں نمایاں کیا ہے جوکہ کووڈ 19 کے لاک ڈاؤن کے بعد دنیا کے 16 شہروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی سے متعلق لکھا گیا ہے – اس آرٹیکل کی سرخی میں حمدان سپورٹ کمپلیکس کی تصویر شائع کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ان 16 شہروں میں کھیلوں کی کون سے سرگرمیاں بحال ہوئی ہیں اور کیا ابھی رکا ہوا ہے ۔ اس میں دبئی کے ساتھ بیجنگ ، برلن ، ہانگ کانگ ، لندن ، میڈرڈ ، میکسیکو سٹی ، ماسکو ، نیروبی ، نیو دہلی ، پیرس ، ریو ڈی جینرو ، روم ، سیؤل اور ٹورانٹو کا ذکر شامل ہے ۔ واشنگٹن پوسٹ نے گزشتہ ماہ دبئی کی واٹر سپورٹس سمر ویک سے متعلق بھی ایک فیچر فوٹو گراف شائع کیا تھا – حمدان سپورٹس کلب دنیا میں اپنی نوعیت کا بڑا کثیرالقاصد کھیل مقام ہے جوکہ 24 ہیکٹرز پر واقع ہے ۔ اس میں اولپمکس معیار کے 50 میٹر کے دو سوئمنگ پول ہیں جبکہ اولپمکس معیار کا ایک ڈائیونگ پول بھی ہے ۔ یہاں فینا ایونٹس کی میزبانی بھی کی جاچکی ہے جس میں 2010 کی فینا ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ کا 25 میٹر کی کیٹیگری شامل ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302856111

WAM/Urdu