پیر 28 ستمبر 2020 - 12:32:37 صبح

بعد از کورونا کی اولمپک تحریک کے ویبی نار میں 3 اقدامات کا اعلان

  • "الاولمبية الوطنية" تعلن 3 مبادرات مقترحة بالتزامن مع وبينار مستقبل الحركة الأولمبية بعد كوفيد - 19
  • "الاولمبية الوطنية" تعلن 3 مبادرات مقترحة بالتزامن مع وبينار مستقبل الحركة الأولمبية بعد كوفيد - 19

دبئی ، 26 جولائی ، 2020 (وام) ۔۔ نیشنل اولمپک کمیٹی نے نئے اولمپک دورانیہ کیلئے تین اقدامات کا اعلان کردیا جو کہ کورونا وائرس کے بعد کے عرصہ کیلئے قومی اور بین الاقوامی اولمپک سرگرمیوں کا جائزہ لینے کی خاطر ایک ویبی نار کے بعد کیا گیا – کمیٹی کی طرف سے منعقد کردہ اس ویبی نار میں کھیلوں اور میڈیا اداروں کے 500 شرکاء شامل ہوئے اور ریموٹ انداز میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں ان اقدامات کا اجراء کیا گیا جس میں یونیورسٹی اولمپکس ، اولمپک ہیریٹج اور فارن کمیونٹیز اولمپکس کا انعقاد شامل ہے – یونیورسٹی اولمپکس اپنی نوعیت کے پہلے اولمپک کھیل ہونگے جو متحدہ عرب امارات کی جامعات کے درمیان منعقد ہونگے ۔ دوسرا اقدام اولمپک میراث کا ہے جس میں مختلف کھیل تنظیموں کے تعاون سے متحدہ عرب امارات میں اولمپک میراث کو مستحکم بنایا جائے گا ۔ اس کے تحت جو مقاصد حاصل کیئے جانا ہیں ان میں اولمپک کھیلوں کی معیشت کو ترقی دینا ، اولمپک سرگرمیوں کے ڈھانچے کو متعلقہ فریقین کے تعاون سے ترقی دینا اور معاشرے کے ارکان میں اولمپک تحریک کے اصولوں کو پروان چڑھانا شامل ہے – کمیونٹی اولمپک اقدام ، متحدہ عرب امارات کے اس ویژن کا عکاس بھی ہے جو معاشرے کے تمام ارکان میں ہم آہنگی کو فروغ دینے اور کھیلوں میں غیر امتیازی طور پر بین الاقوامی اولمپک چارٹر کے اصولوں کے نفاذ کی خاطر ہے – ان اقدامات کا اعلان جس ویبی نار میں ہوا اس کا آغاز این او سی کے سیکریٹری جنرل محمد بن سلیم نے کیا ، انہوں نے مقررین اور شرکاء کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دیئے جن میں قومی اولمپک تحریک کے فریقین اور آفیشلز شامل تھے ۔ انہوں نے صدر نیشنل اولمپک کمیٹی عزت مآب شیخ احمد بن محمد بن راشد المکتوم کا مبارک بادی پیغام بھی پہنچایا اور بتایا کہ وہ ملک کے کھیلوں کے شعبے کو ترقی دینے میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں – بن سلیم نے قومی اولمپک کمیٹی کے اغراض و مقاصد بیان یئے اور اولمپک تحریک کی سرگرمیوں کو بھی پیش کیا جبکہ ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ اور اس کی ثقافت کو ترقی دینے کے اقدامات بھی بتائے – انہوں نے بتایا کہ فروری 2020 کے بعد سے قومی اولمپک کمیٹی نے متحدہ عرب امارات سپورٹس ثالثی مرکز کے قیام کیلئے کوششیں کی ہیں جبکہ ملک کی اولمپک لائبریری کے قیام کا ماسٹر پلان بھی ترتیب دیا ہے جوکہ مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا مرکز ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ این او سی کی عمارت جلد مکمل ہوجائے گی اور ادارے کے دفاتر کا وہاں قیام ہوگا ، یہ پیشرفت اخراجات میں کمی لانے کا باعث بھی ہوگی ۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل اولمپک اکیڈمی کے سٹریٹجک دستاویز کو اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے جو کہ اولمپکس کے عالمی تقاضوں کے عین مطابق ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – https://wam.ae/en/details/1395302858146

WAM/Urdu