اتوار 09 مئی 2021 - 3:39:48 شام

عرب امارات کا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر میں سیزفائر کا خیرمقدم


ابوظہبی ، 28 فروری ، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان کشمیر کی متنازعہ سرحدوں پر سیزفائز کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے – وزارت امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمہوریہ ہندوستان اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے دیرینہ تاریخی تعلقات ہیں اور وہ ان دونوں ممالک کی جانب سے سیز فائر کی کامیابی کی کاوشوں کو سراہتا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام خطے میں سلامتی ، استحکام اور خوشحالی لانے کی جانب ایک اہم قدم ہے – وزارت نے اپنے ان دونوں دوست ممالک کی جانب سے کشمیر میں سیزفائر کی مستقل طور پر پیروی کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دونوں فریقین کے مفاد میں ہے جوکہ مذاکرات کے ذریعے سفارتی طریقوں سے اعتماد کی راہیں اپنانے کیلئے فائدہ مند ہوگا اور دونوں ممالک کی عوام کی خواہشات کے مطابق دیرپا امن کا قیام عمل میں آئے گا – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302914149

WAM/Urdu