بدھ 19 مئی 2021 - 7:12:34 صبح

متحدہ عرب امارات  اور بینن کا مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال


ابوظبی ، 3 مارچ، 2021 (وام) ۔۔ وزیر مملکت شیخ سخبوت بن نھیان آل نھیان نے ابوظبی میں بینن کے وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی و ترقی Abdoulaye Bio Tchane سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد کے لئے کئی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر غور کیا گیا ۔ انہوں نے بینن میں زرعی شعبے اور بنیادی ڈھانچے سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302915107

WAM/Urdu