اتوار 09 مئی 2021 - 2:51:53 شام

محمد بن راشد کو خلیجی ممالک کے قائدین کی تعزیتی فون کالز


دبئی ، 25 مارچ ، 2021 (وام) ۔۔ نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کو جی سی سی ممالک کے قائدین نے ٹیلیفون کرکے ان کے بھائی شیخ حمدان بن راشد المکتوم کی وفات پر اظہار تعزیت کیا – یہ تعزیتی فون کالز کرنے والوں میں سعودی عرب کے بادشاہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود ، عمان کے سلطان حیثم بن طارق آل سید ، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی شامل تھے ۔ انہوں نے رب العزت سے المکتوم خاندان اور متحدہ عرب امارات کے عوام کو یہ صدمہ حوصلے سے برداشت کرنے کی دعا بھی کی – شیخ محمد بن راشد نے ان برادر ممالک کے قائدین کے خلوص پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اور ان ممالک کی سلامتی ، استحکام کے تسلسل کی خاطر بھی نیک توقعات کا اظہار کیا – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302921519

WAM/Urdu