اتوار 09 مئی 2021 - 2:26:52 شام

پاکستان میں کووڈ 19 کے مزید 4004 متاثرین ، 24 گھنٹوں میں 102 اموات


اسلام آباد ، 7 اپریل ، 2021 (وام) ۔۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی روزانہ بنیاد پر جاری تفصیلات کے مطابق اس وائرس وباء کے مزید 4004 متاثرین کی تشخیص ہوئی ۔ اس کے نتیجے میں ملک میں اس وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 7 لاکھ 188 ہوگئی – حکومتی پورٹیل پر اس حوالے سے بدھ کو جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وائرس وباء کی وجہ سے مزید 102 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، اس طرح اس عالمی وباء کی وجہ سے ملک میں ہونے والی اموات کی تعداد 15 ہزار 26 ہوگئی – پہلے سے موجود زیر علاج مریضوں میں سے مزید 2486 صحتیاب ہوگئے ہیں جس سے مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 9 ہزار 691 ہوچکی ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://www.wam.ae/en/details/1395302925022

WAM/Urdu