اتوار 09 مئی 2021 - 3:25:20 شام

متحدہ عرب امارات کی سعودی عرب کیخلاف حوثیوں کے بوبی ٹریپ جہاز کی شدید مذمت


ابوظہبی ، 7 اپریل ، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب کے خمیس مشیط کے علاقے میں شہریوں اور شہری اہداف کو جان بوجھ کر اور منظم طریقے سے بوبی ٹریب والے بموں سے لیس جہاز کے ذریعے نشانہ بنانے کے اقدام کی سخت مذمت کی ہے ، اتحادی افواج نے اس جہاز کو نشانہ بنا ڈالا تھا – وزارت امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون کی طرف سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات حوثی گروہ کی جانب سے ایسے منظم دہشت گردی کے حملے کو اس گروہ کی جانب سے بین الاقوامی برادری کو کھلا نظرانداز کرنا اور عالمی قوانین و اقدار کی فاش خلاف ورزی تصور کرتا ہے – وزارت نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ ایسے بار بار حملوں کیخلاف فوری اور فیصلہ کن موقف اپنائے ، ایسے حملوں سے سعودی عرب کی سلامتی و استحکام کو خطرہ لاحق ہوا ہے ، حالیہ دنوں میں ایسے مسلسل حملوں نے کشیدگی کو شدید کردیا ہے جوکہ خطے کی سلامتی و استحکام کو اس ملیشیا کی طرف سے لاحق خطرات کے ثبوت و شواہد کا نیا سلسلہ ہے – وزارت نے ایسے دہشت گرد حملوں کیخلاف متحدہ عرب امارات کی طرف سے سعودی عرب کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی و استحکام کا لاحق کسی بھی خطرے کیخلاف غیرمتزلزل عزم و حمایت کا اعادہ کیا اور سعودی عرب کی جانب سے اپنے شہریوں اور مقیم افراد کی حفاظت کیلئے کیئے جانے والے کسی بھی اقدام کی مکمل حمایت بھی کی ہے – وزارت نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہے ، سعودی عرب کیخلاف کوئی بھی خطرہ متحدہ عرب امارات کی سلامتی اور استحکام کیخلاف تصور ہوگا – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://www.wam.ae/en/details/1395302925031

WAM/Urdu