جمعرات 06 مئی 2021 - 10:12:45 شام

یونیسیف کا انسداد کووڈ 19 اور پولیو مہم کی بحالی کیلئے محمد بن زاید کی حمایت پر اظہار ستائش


نیویارک ، 28 اپریل ، 2021 (وام) ۔۔ بچوں سے متعلق ہنگامی اقدامات کیلئے اقوام متحدہ کے بین الاقوامی فنڈ یونیسیف نے کووڈ 19 کی عالمی وباء سے نمٹنے ، پولیو کیخلاف محفوظ انداز میں مدافعتی سرگرمیوں کو بحال کرانے اور بچوں کی دیگر جان لیوا بیماریوں کی روک تھام کیلئے ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان کی حمایت و تعاون کو بھرپور سراہا ہے – یونیسیف کی طرف سے آج کیئے جانے والے ٹویٹ پیغام میں کہا گیا ہے عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان کی طرف سے ممالک کو کووڈ 19 کی عالمی وباء سے نمٹنے ، پولیو کیخلاف محفوظ انداز میں مدافعتی سرگرمیوں کو بحال کرانے اور بچوں کی دیگر جان لیوا بیماریوں کی روک تھام کیلئے غیر متزلزل حمایت و قیادت فراہم کی گئی – متحدہ عرب امارات نے ایسے اقدامات کیلئے ہمیشہ سے صف اول کا کردار ادا کیا اور فیلڈ ورک کے اقدامات کیئے جو کہ سب کچھ عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان کی رہنمائی کے باعث ممکن ہوا ۔ یہی وجہ ہے کہ ' ریچنگ دی لاسٹ مائیل ' کو متحدہ عرب امارات کی پائیدار ترقی کے ایجنڈا میں اولین ترجیح دی گئی ۔ عرب امارات نے ہمیشہ سے اس روایت اور وحجان کو اجتماعی ذمہ داری کے طور پر انجام دیا ہے اور امید کے اتحاد کے ذریعے ویکسین کی ہنگامی دستیابی ممکن بنائی ، مختلف مقاصد کیلئے طبی و میڈٰیکل امداد کی بہم رسائی کو یقینی بنایا – اس تناظر میں متحدہ عرب امارات نے کووڈ 19 کی عالمی وباء سے نمٹنے کیلئے دنیا کے 130 ممالک کو 2 ہزار ٹن سے زائد طبی امداد کی ترسیل کی جوکہ بھلائی کی اقدار اور دنیا کے لوگوں کے ساتھ تعاون اور یکجہتی کے عزم کے ساتھ بھیجی گئیں – گزشتہ سال یو اے ای ، پاکستان معاونت پروگرام نے پاکستان بھر میں 86 ملین سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین کے 50 کروڑ 80 لاکھ سے زائد خوراکیں بہم پہنچائی ۔ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے تعاون سے یہ پولیو ویکسین مہم 2014 سے 2020 تک جاری رہی تھی – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302930865

WAM/Urdu