پیر 10 مئی 2021 - 12:42:15 شام

متحدہ عرب امارات اور اٹلی کا دوطرفہ تجارت بڑھانے پر تبادلہ خیال


دبئی، 28 اپریل، 2021 (وام) ۔۔ اتحاد کریڈٹ انشورنس، متحدہ عرب امارات کی بین الاقوامی سرمایہ کار کونسل، دبئی ایکسپورٹس، اطالوی تجارتی ایجنسی اور اٹلی کی سب سے بڑی صنعتی کنفیڈریشن کنفیڈسٹریا نے برآمدات، غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری اور متحدہ عرب امارات اور اٹلی کے مابین تجارت بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ۔ اعلیٰ سطح پر تبادلہ خیال اٹلی کے ذریعے پوری دنیا میں اٹلی کی مصنوعات کو فروغ دینے اور یورپی ملک میں براہ راست سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ ملاقات کا بنیادی ایجنڈا دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق مواقع کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ حکمت عملیوں کی نشاندہی پر مرکوز تھا۔ ملاقات میں کویڈ کے بعد کے مرحلے میں کاروباری مواقع کو فروغ دینے اور مقامی سرمایہ کاروں کو سہولیات اوروسائل دینے میں علم اور معاشی مہارت کا تبادلہ مشترکہ عرب امارات اور اٹلی کے دیرینہ تعلقات کو مستحکم کرنے پر توجہ دی گئی۔ دبئی ایکسپورٹ کے سی ای او سعید الاوادی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اٹلی کے مابین مستحکم تجارتی تعلقات ہیں اور اس اسٹریٹجک اجلاس سے ان تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ یو اے ای آئی آئی سی کے سیکریٹری جنرل جمال سیف الجاران نے کہا کہ عالمی معیشت میں وبائی امراض کے دوران دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات مستحکم ہیں۔ ہم مقامی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں سے مقامی سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ اجلاس متحدہ عرب امارات پر مبنی کاروباری صورتحال پر اعتماد کو مستحکم کرنے کے لئے اہم ہے اوراس سے اطالوی مارکیٹ تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ کارلو فیرو نے کہا کہ ہم دونوں ملکوں کے مابین روایتی دوستی اور تجارتی تعلقات، ہم آہنگی اور شراکت داری سے زیادہ تر زیادہ فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں۔ 2020 میں اٹلی متحدہ عرب امارات کا مرکزی یورپی تجارتی شراکت دار رہا اور دوطرفہ تجارت کا حجم 37.1 ارب درہم (10.1 ارب ڈالر) تھا۔ ترجمہ:ر یاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302930685

WAM/Urdu